کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
حکومت ہند میں صحت و خاندانی بہبود اورکیمیکل وکھاد کے وزیرجناب جے پی نڈا کی روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم جناب دمتری نیکولیویچ پیٹروشیف کے ساتھ میٹنگ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 SEP 2025 10:56PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکلز و فرٹیلائزرز(کھاد) کےوزیر جناب جے پی نڈا نے 25 ستمبر 2025 کونئی دہلی کے نرمان بھون میں ایک اعلیٰ سطحی روسی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم عزت مآب جناب دمتری نیکولائیوچ پاتروشیو نے کی اور اس میں روسی فرٹیلائزر کمپنیوں کے افسران اور سینئر سطح کے نمائندگان شامل تھے۔ہندوستان جانب سے محکمہ فرٹیلائزرز ، کیمیکلز و پیٹروکیمیکلز ڈپارٹمنٹ، وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران اور اہم فرٹیلائزر کمپنیوں کے سی ایم ڈی ایز/ ایم ڈی ایز شامل تھے۔
2. بات چیت میں فرٹیلائزرز، کیمیکلز، فارماسیوٹیکلز، ہیلتھ کیئر اور دیگر متعلقہ شعبوں سے متعلق وسیع نوعیت کے امور پر غور کیا گیا۔
3. یہ مذاکرات ہند-روس کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر کافی اہم ہے، جہاں دونوں فریقین
فرٹیلائزرز، کیمیکلز، فارماسیوٹیکلز اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے پر متفق ہوئے۔
***
ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن
U-No.1076
(ریلیز آئی ڈی: 2188711)
وزیٹر کاؤنٹر : 23