دیہی ترقیات کی وزارت
گنٹور میں آبائی وسائل کے تحفظ سے متعلق قومی کانفرنس کا آغاز: ڈبلیو ڈی سی۔پی ایم کے ایس وائی 3.0 کے لیے جدت اور عوامی شراکت پر توجہ مرکوز
Posted On:
10 NOV 2025 11:02PM by PIB Delhi
آبی تحفظ سے متعلق قومی کانفرنس آج آندھرا پردیش کے گنٹور میں شروع ہوئی، جس میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (ڈبلیو ڈی سی۔پی ایم کے ایس وائی 3.0) کےپانی کے بچاؤ کے ترقیاتی جز کے اگلے مرحلے میں جدت، ٹیکنالوجی اور عوامی شراکت کو یکجا کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی۔

یہ دو روزہ کانفرنس حکومت ہند کی وزارت دیہی ترقی کے تحت زمینی وسائل کے محکمے(ڈی او ایل آر) کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے، جومرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداران، تحقیقی اداروں کے ماہرین اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں(این جی او ایز) کے نمائندگان کو یکجاکر رہی ہے، تاکہ آبی وسائل کے تحفظ کےلیے پائیدار اوربہترمینجمنٹ کے لیےحکمت عملیوں پر غور و خوض کیا جا سکے۔

دیہی ترقی اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب چندرا شیکھر پمّاسانی نے بطور مہمانِ خصوصی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرزمینی وسائل کے محکمہ(ڈی او ایل آر) کے سکریٹری جناب منوج جوشی، حکومتِ آندھرا پردیش کے پی آر اینڈ آر ڈی کے پرنسپل سکریٹری جناب ششی بھوشن کمار اورڈی او ایل آر کے جوائنٹ سکریٹری جناب نیتن کھڑے بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب پمّاسانی نے مٹی اور پانی کے تحفظ کے لیے مستقبل بین پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا جو موجودہ اور آئندہ پانی کی ضروریات کے درمیان توازن قائم کریں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کو عوامی شمولیت کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ پانی کے تحفظ کے لیے اختراعی اور پائیدار حل پیدا کیے جا سکیں۔
ڈی او ایل آرکے سکریٹری نےآبی تحفظ کے روایتی طریقوں سے مربوط اور جامع طریقہ کار کی طرف منتقلی کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ پانی کے تحفظ سے متعلق سرگرمیوں میں دریاؤں کی بحالی اور روایتی آبی ذخائر کے احیاء کو بھی شامل کیا جائے۔
آندھرا پردیش کے پی آر اینڈ آر ڈی کے پرنسپل سکریٹری نےآبی تحفظ کے ترقیاتی پروگراموں کے ارتقاء کا جائزہ پیش کیا اور گنٹور کو مقامِ انعقاد کے طور پر منتخب کرنے پر ڈی او ایل آر کا شکریہ ادا کیا۔ڈی او ایل آر کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ تقریب کے دوران مشترک کیے گئے عملی تجربات اور خیالات WDC–PMKSY 3.0 کے ڈیزائن کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یہ کانفرنس 11 نومبر 2025 تک جاری رہے گی اور اس کی اہم سفارشات واٹرشیڈ ترقیاتی پروگراموں کے اگلے مرحلے کے فریم ورک کی تیاری میں حصہ ڈالیں گی۔
***
ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن
U-No.1063
(Release ID: 2188621)
Visitor Counter : 7