سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی آئی اور این ایچ اے آئی نے کارپوریٹ امور اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا کی موجودگی میں ایک صاف ستھرے اور پائیدار دہلی سہارنپور دہرادون ہائی وے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے


وزیر اعظم کے 2070 تک خالص صفر وژن کے مطابق صاف ستھرے اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی طرف ایک قدم

Posted On: 10 NOV 2025 7:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے 2070 تک بھارت کو خالص صفر بنانے اور قابل تجدید توانائی و پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے عزم کے تحت ایک اہم قدم کے طور پر، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے دہلی- سہارنپور- دہرادون ہائی وے (این ایچ-709بی) کے مرحلہ-1 کے پیکیج-1 (دہلی حصے) کے حصے کے ساتھ ساتھ شمسی بجلی کے پلانٹ کی تنصیب کے لیے مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ دستخط کارپوریٹ امور اور سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کے وزیر مملکت، جناب ہرش ملہوترا کی موجودگی میں کیے گئے۔ جناب وی اوما شنکر، سکریٹری، وزارت سڑک نقل و حمل و شاہراہیں (ایم او آر ٹی ایچ) اور جناب سنجے شرما، ڈائریکٹر، ایس ای سی آئی لمیٹڈ نے بھی اس موقع کو زینت بخشی۔

اس ایم او یو کا مقصد شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ترقی ہے، تاکہ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے شاہراہوں کے نظام کو بجلی فراہم کی جا سکے اور کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ یہ ایک مثالی اقدام ہے جو نہ صرف صاف توانائی پیدا کرے گا بلکہ پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک مثالی نمونہ بھی ثابت ہوگا۔

جناب ہرش ملہوترا نے کہا کہ یہ ایم او یو حکومت کے قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ایس ای سی آئی اور این ایچ اے آئی کے درمیان یہ شراکت داری شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کے لیے اختراعی اور ماحول دوست حل کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے یہ اقدام گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لائے گا اور صاف ستھرا ماحول قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ مربوط کرنے کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرے گا اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

وزیر موصوف نے آخر میں کہا کہ یہ تعاون ایس ای سی آئی اور این ایچ اے آئی دونوں کے پائیدار مستقبل کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اور یہ حکومت کے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

10-11-2025

                                                                                                                                       U: 1054

 


(Release ID: 2188523) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी