بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے
سات مخصوص پیرامیٹرز پر مقرر کردہ اہداف کی سو فیصد تکمیل
کاروباری افراد، افسران اور تنظیموں کی جانب سے سات ہزار پانچ سو سے زائد صفائی کے حلف لیے گئے
1,045 صفائی مہمات کے ذریعے کل 21,046 مربع فٹ رقبے کی صفائی کی گئی، جس سے 22.89 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی، ای-ویسٹ پر خصوصی توجہ دی گئی
سی سی آر آئی کلاؤر، الاپّوزا کی جانب سے کیمپس مقامات پر ویسٹ ٹو ویلتھ (کچرے سے دولت)کے اقدامات کیے گئے
प्रविष्टि तिथि:
07 NOV 2025 9:45PM by PIB Delhi
مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے اپنی ماتحت اور ذیلی تنظیموں کے ساتھ ساتھ فیلڈ دفاتر کے تعاون سے خصوصی مہم 5.0 کے تحت متعدد سرگرم اقدامات کیے اور اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ عمل درآمد کے مرحلے کے دوران، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، اس مہم کا بنیادی فوکس زیر التوا معاملات میں کمی لانا اور سرکاری وزارتوں اور محکموں میں صفائی (سوچھتا) کو ادارہ جاتی شکل دینا تھا۔
اس سال کی مہم میں اُن فیلڈ اور بیرونی دفاتر میں سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جو عوامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں یا جن کا براہِ راست عوام سے واسطہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای-کچرے کے ٹھکانے لگانے پر بھی خاص توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ وزارتِ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ای ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران وزارت اور اس کے اداروں یعنی ڈویلپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) کے دفتر، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی)، کوائر بورڈ، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (این آئی-ایم ایس ایم ای)، اور مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ فار رورل انڈسٹریلائزیشن (ایم جی آئی آر آئی) نے اپنے فیلڈ دفاتر کے ساتھ مل کر مندرجہ ذیل نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
اے )زیر التواء اشیاء کو مؤثر طریقے سے نمٹانا اور فائل مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط کرنا:
مہم کے دوران وزارتِ ایم ایس ایم ای اور اس کے فیلڈ دفاتر نے 7 اہم پیرامیٹرز پر مقرر کردہ اہداف پرسو فیصد کامیابی حاصل کی ہے، جن میں وزیرِ اعظم دفتر (پی ایم او) کے حوالہ جات، بین وزارتی کابینہ حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات، صفائی مہم کے مقامات، ای فائلوں کا جائزہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر 3 پیرامیٹرز یعنی عوامی شکایات کی اپیلیں، فزیکل فائلوں کا جائزہ اور غیر ضروری اشیاء کے ازالے پر بھی 95فیصد سے زیادہ اہداف حاصل کیے گئے۔
کل 23,162 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں 4,280 فائلیں خارج کی گئیں۔ اس کے علاوہ، 953 ای-آفس فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 623 ای-فائلیں بند کی گئیں۔
ب) سوچھتا کا حلف:
صفائی کے حلف کی تقریب 8 اکتوبر 2025 کو وزیرِ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز، جناب جیتن رام منجھی کی جانب سے وزارت، اس کے اداروں اور فیلڈ دفاتر کے تمام ملازمین کے لیے ہائبرڈ انداز میں منعقد کی گئی۔
وزارتِ ایم ایس ایم ای نے اپنی ویب سائٹ پر صفائی کے ای-حلف کے لیے ایک لنک بھی بنایا تاکہ نہ صرف ملک بھر میں موجود فیلڈ دفاتر کے افسران اس میں شامل ہو سکیں بلکہ یہ اقدام وسیع پیمانے پر ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام تک بھی پھیل سکے، جس میں رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای، صنعت و ایم ایس ایم ای ایسوسی ایشنز اور عام شہری شامل ہوں ۔اس خصوصیت کے تحت ‘خصوصی مہم 5.0’ کے دوران کاروباری افراد، افسران/عملے، تنظیموں وغیرہ کی جانب سے 7,500 سے زائد صفائی کے حلف لیے جا چکے ہیں۔


S077.jpg)
ج) ملک گیر صفائی مہم:
مختلف دفتری مقامات اور محلے کے علاقوں میں کل 1,045 صفائی مہمات منعقد کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 21,046 مربع فٹ رقبہ صاف کیا گیا اور پرانی اشیاء کے ازالے کے ذریعے 22.89 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ مہم کے دوران، عملے اور مقامی افراد کو فیکٹری کے احاطے میں اور اس کے آس پاس صفائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس میں کام کی جگہوں، اوزاروں اور آلات کی وقتا فوقتاصفائی شامل ہے۔


سنٹرل کوئر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، کلاوور ، الاپوژا میں صفائی مہم چلائی گئی


ایم جی آئی آر آئی وردھا کے عملے کی جانب سے لڑکیوں کے ہاسٹل کے قریب، ساؤتھ کیمپس، ایم جی آئی آر آئی وردھا میں صفائی مہم منعقد کی گئی۔
حیدرآباد میں این آئی-ایم ایس ایم ای کے اوپن ایم پی ایچ آئی تھیٹر گیلری میں صفائی مہم، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ آنے والے پروگراموں اور تقریبات کے لیے تیار ہے۔

ڈی) ای-ویسٹ مینجمنٹ:
اس سال کی مہم کے دوران، ای-ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وزارت کے تمام دفاتر اور فیلڈ یونٹس سے کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر آلات جیسے الیکٹرانک فضلہ کو صرف مجاز ری سائیکلز کے ذریعے محفوظ اور سائنسی طریقے سے تلف کیا جا سکے، اور یہ عمل سختی کے ساتھ ای-ویسٹ (مینجمنٹ) رولز، 2022 کے مطابق ہو۔


سی سی آر آئی، کلاوؤر میں ای-ویسٹ کا ازالہ۔
ای) خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت:
وزارتِ ایم ایس ایم ای نے اپنی تنظیموں کے ساتھ مل کر دفتر کے احاطے میں سینٹری پیڈ وینڈنگ مشینیں نصب کر کے خواتین کی صحت اور حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس پہل کا مقصد ماہواری کے فضلے کے محفوظ، صاف ستھرا اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ طریقے سے ازالے کو ممکن بنانا ہے۔ ان مشینوں کی تنصیب عوامی صحت کو فروغ دیتی ہے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرتی ہے۔

ایم جی آئی آر آئی کی جانب سے مہیلا آشرم بنیادی اسکول، وردھا، مہاراشٹرا میں سینٹری نیپکن وینڈنگ مشین نصب کی گئی۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعے نئی دہلی میں کرتویہ بھون 3 میں سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینوں کا افتتاح کیا گیا۔
ایف )ماحولیاتی اقدامات اور شجرکاری مہمات
حیدرآباد این آئی-ایم ایس ایم ای میں، بہار حکومت کے صنعتی افسران نے، جو ایک ہفتہ طویل تربیتی پروگرام میں شریک تھے، خصوصی مہم 5.0 کے تحت شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔


بنگلور کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوئر ٹیکنالوجی نے پلاسٹک کی کیری بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور اپنے شوروموں میں ماحولیاتی لحاظ سے دوستانہ کیری بیگ متعارف کرائے ہیں، یہ اقدام پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کے عزم کا حصہ ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کرتویہ بھون-3 ، نئی دہلی کی دوسری منزل پر دفتر کے احاطے کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک پہل کی ہے جس میں گلیاروں اور ورک ہال میں پوٹیڈ(گملوں والے ) پودے لگائے گئے ہیں تاکہ تاکہ مجموعی جمالیاتی حسن میں اضافہ ہو اور کام کرنے کا ماحول مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔


جی) فضلہ سے دولت کے اقدامات
سی سی آر آئی-کلاوور ، الاپوژا کے ذریعے کیمپس کے مقامات پر گرے ہوئے پتوں ، کوئر پتھ اور دیگر فضلہ مواد کا استعمال کرتے ہوئے کمپوسٹ گڑھے بنائے گئے تھے ۔ یہ کاربن کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور اس میں کئی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جنہیں کھاد کے ذریعے مٹی میں واپس لایا جا سکتا ہے ۔ خشک پتوں اور ناریل کے رس کی کھاد کو کمپوسٹ کرنے سے نہ صرف ہماری کھاد کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو بھی مدد ملتی ہے ۔
سی سی آر آئی، کلاوؤر میں خشک پتوں سے کمپوسٹ(کھاد) تیار کرنا
ایچ) جائزہ اور نگرانی کے نظام:
خصوصی مہم 5.0 کے تحت وزارت کے مختلف شعبہ جات اور اس کے ماتحت/منسلک دفاتر کی کارکردگی کی نگرانی اور جانچ کے لیے ایک معائنہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے وزارت کے شعبہ جات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا اور انہیں دفتر میں صفائی (سوچھتا) اور زیرِ التوا معاملات میں کمی کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے باقاعدہ فیلڈ دورے کیے اور وزارت اور اس کے اداروں کے تمام نوڈل افسران کے ساتھ جائزہ و رہنمائی اجلاس منعقد کیے۔
آئی ) شہری مرکوز اقدامات: جن بھاگیداری (عوامی شراکت داری)
صفائی کے اقدامات میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں وزارت کے فیلڈ دفاتر کے ذریعے اسکولوں اور دیہاتوں میں بیداری کیمپ اور سوچھتا ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔
ایم جی آئی آر آئی نے اروی ناکا میں لوک مہا ودیالیہ ، وردھا کے تعاون سے سوچھتا بیداری اسٹریٹ پلے کا انعقاد کیا ۔


ایک اور پروگرام مہیلا آشرم بنیادی اسکول، وردھا، مہاراشٹرا میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل اور کلاس ٹیچروں کی موجودگی میں 180 طلباء کو صفائی کےحلف دلائے گئے۔


وزارتِ ایم ایس ایم ای کے ڈی ایف او، وِشاکھاپٹنم کی جانب سے ایم/ایس جمی ہائیڈرولکس پرائیویٹ لمیٹڈ، آٹونگر، وِشاکھاپٹنم میں آگاہی مہم اور صفائی کے حلف کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔


۳۔خصوصی مہم 5.0 وزارتِ ایم ایس ایم ای کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایک صاف، مؤثر اور پائیدار کام کرنے کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ وزارت ان کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور بہترین طریقہ کار کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ایم ایس ایم ای سیکٹر ملک بھر میں شمولیتی اقتصادی ترقی، پیداواریت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے۔

‘خصوصی مہم 5.0’ کا پوسٹر
*****
ش ح۔ ش آ۔ن م
U. No-1016
(रिलीज़ आईडी: 2188295)
आगंतुक पटल : 7