قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سازی کے محکمے نےخصوصیمہم 5.0 کامیابی سے مکمل کیا
Posted On:
10 NOV 2025 12:28PM by PIB Delhi
قانون سازی کے محکمے نے 31 اکتوبر 2025 کو خصوصی مہم 5.0 کے مرکزی مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ مہم، جو 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہوئی، محکمہ میں صفائی، مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ اور زیر التواء امور کے بروقت نمٹانے کو فروغ دینے کے مقصد سے چلائی گئی تھی۔ خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل آفیسر کی ہدایات اور رہنمائی کے تحت، محکمے نے عوامی شکایات کے ازالے، پرانے ریکارڈ کا جائزہ اور دفتر کے انتظام میں مجموعی بہتری سمیت مختلف اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی۔
مہم کے دوران درج ذیل اہم سرگرمیاں انجام دی گئیں:
- قانون سازی کے محکمے نے زیر التواء امور کے ازالے کی خصوصی مہم 5.0 (ایس سی پی ڈی ایم)کو مکمل کیا۔
- وزارتِ قانون و انصاف کے قانون سازی کے محکمے نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت ای-ویسٹ کے ازالے کے لیے برقی اشیاء کی شناخت شروع کی۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے کے افسران/ملازمین اور این اے آئی کے افسران کی ڈیجیٹائزیشن یونٹ کا دورہ۔
- قانون سازی کے محکمے نے ماحولیات کی ذمہ داری اور دفتر میں پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ای-ویسٹ مینجمنٹ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
- قانون سازی کے محکمے نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت صفائی اور ریکارڈ مینجمنٹ پر زور دیا۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے، وزارتِ قانون و انصاف کے ریکارڈ روم میں موجود فائلوں/ریکارڈز کی چھان بین اور الگ کرنے کا عمل کیا۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت گزیٹ آف انڈیا اور ریاستی قوانین کے جلدوں کی نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقلی کی فہرست تیار کی گئی۔
|
وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے وزارتِ قانون و انصاف کے قانون سازی کے محکمے میں خصوصی مہم 5.0 کی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت ضائع شدہ اشیاء کی ای-نیلامی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت شاستری بھون عمارت کے باہر صفائی کی مہم چلائی گئی۔
- بہترین عمل: خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے کی دیواروں کی پینٹنگ کی پہل۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت ریکارڈز کی نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقلی۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے کی جانب سے ای-نیلامی کا انعقاد۔
- قانون سازی کے محکمے نے اپنے ریکارڈ روم میں موجود جسمانی ریکارڈز کا جائزہ لیا اور انہیں منظم کیا۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے میں ‘‘قومی سائبر سیکیورٹی’’ پر ورکشاپ کا انعقاد۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے نے 25 سال سے پرانی فائلوں اور منفرد ریکارڈز کی نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقلی اور جائزہ کاری کی۔
- قومی یکجہتی دیوس کے موقع پر ‘‘رن فار یونٹی’’ کا انعقاد۔
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون سازی کے محکمے میں این اے آئی کے افسران کی جانب سے فائلوں کی جائزہ کاری اور اسٹیمپنگ۔
خصوصی قانون سازی کے محکمے نے صفائی اور اچھی حکمرانی کے اقدار کے لیے اپنی وابستگی کو دوبارہ دہرایا، جو حکومتِ ہند کی خصوصی مہم 5.0 کے وژن کے مطابق ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل آفیسر نے تمام اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمیوں کی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کی۔ مہم کے دوران محکمہ کی کوششوں نے کارکردگی میں بہتری، ریکارڈ مینجمنٹ میں بہتر نظام اور ایک صاف ستھرا، منظم کام کا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔




********
( ش ح ۔ش ت۔رض)
U. No. 1021
(Release ID: 2188293)
Visitor Counter : 7