نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر مملکت برائے کھیل، محترمہ رکھشا کھڈسے، قومی ترانے ‘وَنْدے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کھیلوں کے وزارت اور ایس اے آئی کے افسران کے ساتھ اجتماعی گیت میں شامل ہوئیں
Posted On:
07 NOV 2025 7:45PM by PIB Delhi
مرکزی کھیلوں کی وزارت اور سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے افسران اور ملازمین نے جمعہ کی صبح نئی دہلی میں ایس اے آئی ہیڈکوارٹرز میں قومی ترانے ‘وَنْدے ماترم’ کی خصوصی اجتماعی گیت میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکھشا کھڈسے اور نوجوان امور و کھیلوں کی وزارتِ اور سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ملک بھر میں اس آئیکونک گیت کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں ابتدائی جشن کا اہتمام کیا گیا، جسے جناب بنکِم چندر چٹرجی نے تحریر کیا تھا۔
اس پروگرام کا آغاز نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہونے والی افتتاحی تقریب کی آن لائن نشریات کے ساتھ ہوا، جہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک گیر تقریبات کا افتتاح کیا اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ‘وَنْدے ماترم’ کے ذریعے ظاہر کیے جانے والے حب الوطنی، اتحاد اور بے لوث خدمت کے اقدار کو برقرار رکھیں۔
سو سے زائد ایس اے آئی اور ایم وائی اے ایس افسران اور عملے کے اراکین نے اس مکمل گیت کی ادائیگی میں حصہ لیا، جو اتحاد، فخر اور مادر وطن کے لیے عقیدت کی علامت بن چکا ہے۔ یہ پروگرام جمعہ کی صبح ملک بھر میں مرکزی وزارتوں، محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کی جانب سے بیک وقت منعقد کی جانے والی سینکڑوں تقریبات میں شامل تھا۔
یہ قومی سطح کی تقریب، جو وزارتِ ثقافت کی جانب سے منعقد کی گئی، ایک سالہ یادگار تقریبات (7 نومبر 2025 تا 7 نومبر 2026) کے آغاز کی علامت ہے، جس کا مقصد ‘وَنْدے ماترم’ کے تحریر کیے جانے کے 150 سال مکمل ہونے کا اعزاز دینا ہے، جو 1875 میں اکشیا نوَامی کے دن تخلیق کیا گیا تھا۔
********
( ش ح ۔ش ت۔رض)
U. No. 1019
(Release ID: 2188266)
Visitor Counter : 4