خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے جریبم ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا وسیع جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 07 NOV 2025 7:43PM by PIB Delhi

خواتین واطفال کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج جیریبم ضلع کے جیریبم اور بورو بیکرا سب ڈویژنوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کا جامع طورپرمعائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اہم سرکاری منصوبوں کے زمینی سطح پر نفاذ کا جائزہ لینا اور مقامی مسائل کو حل کرنا تھا۔

دن بھر جاری رہنے والے دورے کے دوران، وزیرموصوفہ نے متعدد اہم مقامات کا دورہ کیا، جن میں لالپانی پرائمری اسکول، سونا پور امرت سروور مقام، چھنگڈونگ لیکائی میں ون اسٹاپ سینٹر، لایرمبی سنگلن چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن، پچاؤ میں غلام چٹ چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن، کدم تلا آنگن واڑی سینٹر، نِنگسنگ کھل ڈسٹرکٹ ہاسپٹل، نِنگسنگ کھل میں ربڑ اور اگر پودوں کی جگہ، اوچھاتھول میں ون مہوتسَو نرسری سینٹر، کالینگر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، لکھی پور وارڈ نمبر 9 میں پی ایم اے وائی (اربن) کے تحت مکانات اور بابو پارا میں پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس شامل ہیں۔

1.jpg

لالپانی پرائمری اسکول میں محترمہ ساوتری ٹھاکر نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے قومی پروگرام میں حصہ لیا۔ بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی اتحاد میں اس قومی گیت کے کردار پر روشنی ڈالی اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تعلیم و علم سے متعلق تعلیمات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے مسلسل سیکھنے کی اہمیت، لڑکیوں کے لیے مساوی مواقع اور بچوں کے خواب و تمناؤں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس قومی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی بحیثیت مہمانِ خصوصی نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شرکت کئے۔ پروگرام وزارتِ ثقافت کی جانب سے منعقد ہواتھا۔

2.jpg

سونا پور امرت سروور مقام پر وزیر موصوف  نے امرت سروور تالابوں کا معائنہ کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت کام  کاج کے دنوں میں اضافہ کرنے کی سفارش متعلقہ وزارت کو بھیجی جائے گی۔

3.jpg

چھنگڈونگ لیکائی کے ون اسٹاپ سینٹر اور چائلڈ کیئر اداروں میں انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا، خواتین اور بچوں سے ملاقات کی، اور غلام چٹ سی سی آئی کے بچوں کی جانب سے تیار کردہ بیگ وصول کیے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کو ہدایت دی کہ بچوں کے لیے باقاعدہ صحت معائنہ، غذائیت سے بھرپور خوراک اور یوگا سیشن یقینی بنائے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے  بچوں کےناشتے کے مینو، کھیلوں کی سرگرمیوں اور بچوں کی اسکول میں حاضری کے بارے میں  معلومات حاصل کیں۔

کدم تلا آنگن واڑی سینٹر میں سپروائزر محترمہ گنگا بتی ادھیکاری مایوم نے وزیرموصوفہ کو صحت کی جانچ، پوشن ٹریکر کے ذریعے غذائیت کی نگرانی، پری اسکول تعلیم، گھروں میں راشن، پردھان منتری مترو وندنا یوجنا، حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال نِنگسنگ کھل میں وزیرموصوفہ نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے ملاقات کی اور جن اوشدھی کیندر، او پی ڈیز، ٹیکہ کاری مرکز، الٹراساؤنڈ/ایکس رے روم، وارڈز، آئی سی یو اور لیبارٹری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کو پولیو کے ڈراپ پلائے، سکل سیل انیمیا کے پھیلاؤ اور آیوشمان بھارت کے فوائد کے بارے میں دریافت کیا اور چیف میڈیکل آفیسر کو صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی۔ سی ایم او نے وزیرمحترمہ ساوتری ٹھاکر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

4.jpg

نِنگسنگ کھل بائیو ڈائیورسیٹی پارک میں انہوں نے بوکل کا پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور مجاہدین آزادی  بیر تکین در جیت، پاؤنا براجہ باشی اور تھانگل جنرل کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پارک جلد ہی مقبول تفریحی مقام بنے گا اور اس کی حفاظت کے لئے سرحدی دیوار تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ نِنگسنگ کھل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفس، اوچاتھول میں، ڈویژنل فارسٹ آفیسر محترمہ ای نرملا چانو نے وان مہوتسو نرسری اور پودے لگانے کے مقامات پر لیٹیکس نکالنے اور ربڑ کی پروسیسنگ کا مظاہرہ  پیش کیا۔

سی آر پی ایف کی 87 بٹالین، اوچاتھول میں وزیرموصوفہ نے وندے ماترم کی یادگاری تقریب میں شرکت کی، سی آر پی ایف کےجوانوں کی خدمت کو سلام پیش کیا اور خواتین کی بااختیاری (ناری شکتی کرن) پرتبادلہ خیال کیا۔

لکی پور وارڈ نمبر 9 میں پی ایم اے وائی (اربن) مکانات کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے مستفیدین سے ملاقات کی اور اےبی ڈی سے مالی اعانت سے قائم کالینگر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا جائزہ لیا۔

پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس بابو پارا میں انہوں نے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اقدام اور پی اے سی ایس، ایف پی اوز اور ایم ایس آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ ای/وی ایل ایف کی جانب سے لگائے گئے نمائش اسٹالز دیکھے۔ انہوں نے شرکاء کو پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی اسکیموں سے بینک کے ذریعہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اورانہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ ان کایہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے ہے۔

اس سے قبل، ڈپٹی کمشنر جناب کرشن کمار، آئی اے ایس نے وزیرموصوفہ کا استقبال کیا اور ضلع کے جغرافیہ، معاشی سرگرمیوں اور رابطے کے بارے میں بریفنگ دی۔ محترمہ ساوتری ٹھاکر نے جیریبم کے عوام اور خصوصاً خواتین کی گرمجوشی پر مسرت اورشادمانی کا اظہار کیا۔

وزیرموصوفہ کے ہمراہ اعلیٰ حکام تھے، جن میں خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ویلتی پریم چند، ڈپٹی کمشنر جناب کرشن کمار، آئی اے ایس، ایس پی جناب پراکھر پانڈے، آئی پی ایس، اے ڈی سی جناب ٹھاکر منورنجن سنگھ، ایم سی ایس، ڈی ایف او محترمہ ای نرملا چانو، اے ایس پی جناب ایس گورا چند سنگھ، ایم پی ایس، ایس ڈی اوز جناب ایل تراجیت سنگھ، ایم سی ایس، پرائیویٹ سکریٹری جناب راہل پرمار، سیکنڈ پی اے جناب سوربھ دویدی اور دیگر ضلعی افسران شامل ہیں۔

*****

(ش ح۔م م ع۔ ف ر )

UR-1015


(रिलीज़ आईडी: 2188263) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी