شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے اے آئی نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تکنیکی مسئلہ حل  کیا

Posted On: 07 NOV 2025 9:41PM by PIB Delhi

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے، نئی دہلی کے آٹومیٹک میسیج سوئچنگ سسٹم (اے ایم ایس ایس) میں پیدا ہونے والے تکنیکی مسئلے کو کامیابی سے حل کر لیا، جس کے باعث 6 نومبر 2025 سے عارضی طور پر فلائٹ پلان پیغامات کی پراسیسنگ متاثر ہوئی تھی۔

جوں ہی آئی پی بیسڈ اے ایم ایس ایس سسٹم میں خرابی کا پتہ چلا، شہری ہوا بازی کے سکریٹری جناب سمیر کمار سنہا کی زیرِ صدارت ہنگامی جائزہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں  جناب  وپن کمار (چیئرمین، اے اے آئی)،  جناب  ایم سریش (ممبر، ایئر نیویگیشن سروسز، اے اے آئی) اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فوری طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ مسئلے کی بنیادی وجہ شناخت کرکے اسے دور کیا جائے۔

متوازی طور پر، اصل ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی(او ای ایم) کو بھی شامل کیا گیا اور اضافی عملہ تعینات کیا گیا تاکہ فلائٹ پلانز کو دستی طور پر پراسیس کیا جا سکے، جس سے ایئر ٹریفک کنٹرول آپریشنز کے تسلسل اور محفوظ کارکردگی کو بلا تعطل یقینی بنایا گیا۔ الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اور اے اے آئی کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم اب بھی موقع پر موجود ہے تاکہ نظام کی کارکردگی اور استحکام کی نگرانی کی جا سکے۔

اے ایم ایس ایس نظام بحال ہو چکا ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اگرچہ جمع شدہ ڈیٹا کے باعث خودکار عمل میں معمولی تاخیر کا امکان ہے، تاہم نظام تیزی سے مستحکم ہو رہا ہے اور مکمل معمول کی بحالی جلد متوقع ہے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا فضائی کمپنیوں اور مسافروں کو ہونے والی کسی بھی تکلیف پر گہری معذرت کا اظہار کرتی ہے اور ملک کے فضائی ٹریفک مینجمنٹ نیٹ ورک میں آپریشنل سلامتی، اعتماد اور اعلیٰ معیار کی خدمات کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کو دہراتی ہے۔

********

 ( ش ح ۔ش ت۔رض)

1017U. No.


(Release ID: 2188212) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी