لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر کوہیما میں سی پی اے انڈیا ریجن زون-III کی 22ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے
ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین اور ناگالینڈ اسمبلی کے اسپیکر کانفرنس میں شرکت کریں گے
دو روزہ کانفرنس میں مندوبین ‘‘پالیسی، ترقی اور عوام: قانون ساز ادارے تبدیلی کےلئے بطور محرکِ’’ کے موضوع پر خیالات کا تبادلہ کریں گے
Posted On:
08 NOV 2025 8:31PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 10 نومبر 2025 کو ناگالینڈ کی دارالحکومت کوہیما میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن زون-III کی 22ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر نیفیؤ ریو، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش اور ناگالینڈ اسمبلی کے اسپیکر و چیئرمین سی پی اے انڈیا ریجن زون-III جناب شیئرنگین لونگ کومر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
دو روزہ کانفرنس (10–11 نومبر 2025) میں شمال مشرقی خطے کی آٹھ ریاستوں پر مشتمل سی پی اے انڈیا ریجن زون-III کے صدورِ اجلاس، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ہے:‘‘پالیسی، ترقی اور عوام: قانون ساز ادارے تبدیلی کے بطور محرکِ’’
جبکہ اس تقریب کے ذیلی موضوعات درج ذیل ہیں:
1. وکست بھارت کے حصول میں قانون ساز اداروں کا کردار
2. آب وہواکی تبدیلی – شمال مشرق کے بعض حصوں میں حالیہ پیش آئے آندھی طوفان،بادل پھٹنے اورمٹی کے تودے گرنے کے واقعات
اختتامی تقریب سے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش خطاب کریں گے۔جبکہ ہدیہ تشکر میگھالیہ اسمبلی کے اسپیکر اور سی پی اے انڈیا ریجن زون-III کے نائب چیئرمین جناب تھامس اے۔ سنگما اور ناگالینڈ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب ایس۔ تویہو یپتھو پیش کریں گے۔
کانفرنس کے انعقاد کےموقع پر شجرکاری مہم بھی انجام دی جائے گی۔
سی پی اے انڈیا ریجن زون-III نے علاقائی تعاون کے فروغ، پارلیمنٹ کے بہترین طریقہ کار کے فروغ، اور خطے کے خصوصی مسائل جیسے بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی اور شمال مشرق کے لیے ایکٹ ایسٹ پالیسی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے نمایاں کارناموں میں شمال مشرق کو بھارت-آسیان تجارت و تعاون کے وژن میں شامل کرنا، بنیادی ڈھانچہ جاتی منصوبوں میں تیزی، تجارتی مراکز کے فروغ اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانا شامل ہے۔ اس زون نے پارلیمانی طریقہ کار میں بہتری، ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کے ذریعے ان تک رسائی کو آسان اور جامع بنانے پر بھی توجہ دی ہے، جس کی مثال نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن (این ا ی وی اے) ، ڈیجیٹلائزیشن پروگرام اور عوامی شمولیت کے فعال اقدامات ہیں۔
*****
(ش ح۔م م ع۔ ف ر )
UR-1008
(Release ID: 2188211)
Visitor Counter : 11