مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اٹھارہویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور نمائش 2024
چنئی شہر نے بہترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ایوارڈ جیتا
ادے پور بہترین نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم سٹی ایوارڈ کا فاتح
میزورم کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے لیے ایزوال کو اسپیشل ایوارڈ
Posted On:
09 NOV 2025 7:00PM by PIB Delhi
تین روزہ اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن 2025 آج ہریانہ کے گروگرام میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس تقریب میں مختلف اشاعتوں کا اجراء کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر نے پی ایم ای-بس سیوا اسکیم کا لوگو اور اس کی ویب سائٹ بھی لانچ کی۔
اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب نایاب سنگھ سینی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب توکھان ساہو، مرکزی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور جناب سرینواس کٹی کیتھالا، سکریٹری، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ؛ جناب جے دیپ، او ایس ڈی (مرکز کے زیر انتظام علاقے)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ؛ جناب اے کے سنگھ، اے سی ایس، ٹی سی پی، جی او ایچ، جناب ڈی سی دھیسی ایڈوائزر، یو ڈی جی او ایچ، ڈاکٹر راجہ شیکھر وندرو، اے سی ایس، ٹرانسپورٹ جی او ایچ؛ گروگرام میٹرو ریل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر چندر شیکھر کھرے اور بھارت سرکار اور حکومت ہریانہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
متعدد قومی اور بین الاقوامی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سہ روزہ کانفرنس کے دوران ایک کانکلیو سیشن اور دو مکمل اجلاس ہوئے جس میں میئر کا ایک اجلاس شامل ہے۔ اس کے علاوہ 8 تکنیکی سیشنز، 8 گول میز اور 8 تحقیقی سمپوزیم بھی ہوئے۔ ان اجلاسوں میں 170 سے زیادہ مقررین تھے اور 8 ممالک کے 1,600 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔ نمائشوں کے علاقے میں 25 نمائش کنندگان نے حصہ لیا۔
اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر جناب منوہر لال نے سہ روزہ کانفرنس کے دوران ہونے والی اہم گفت و شنید کا خلاصہ پیش کیا اور اہم نتائج اور مستقبل کی سمتوں کو اجاگر کیا۔
انھوں نے زور دیا کہ ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں میں شہری نقل و حرکت کی منصوبہ بندی آج سے شروع ہونی چاہیے، تاکہ جب یہ شہر ٹیئر-1 شہری مراکز میں تبدیل ہو جائیں تو وہ پہلے سے ہی اچھی طرح سے منصوبہ بند اور مستقبل کے لیے تیار ہوں۔
وزیر موصوف نے علاقائی رابطے کو مزید مضبوط بنانے اور شہری کلسٹرز کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کے لیے علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کو دہلی-این سی آر سے آگے دیگر بڑے میٹروپولیٹن علاقوں جیسے چنئی، ممبئی اور بنگلورو تک وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید برآں، انھوں نے تجویز پیش کی کہ میٹرو حکام اعلیٰ آمدنی والے گروپ کے مسافروں کے لیے پریمیم یا لگژری کمپارٹمنٹس متعارف کرانے کی جستجو کر سکتے ہیں تاکہ انھیں پبلک ٹرانسپورٹ اپنانے کی ترغیب دی جا سکے، اس طرح پبلک ٹرانزٹ کو مزید جامع، خواہش مند اور مالی طور پر پائیدار بنایا جا سکے۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 19ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور نمائش 2026 23 سے 25 اکتوبر 2026 تک بھونیشور، اڈیشہ میں منعقد ہوگی۔

سہ روزہ کانفرنس کا اختتام شہری ٹرانسپورٹ کے مختلف زمروں میں ایوارڈز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ یہ ایوارڈز ریاستی/شہری حکام کو “شہری نقل و حمل میں ایکسی لینس/بہترین پریکٹس پروجیکٹس” کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ایوارڈ کے درج ذیل 8 زمرے ان فاتحین کو دیئے گئے جن کی سفارش حکومت کے اعلیٰ سطحی افسران اور اس شعبے کے ماہرین کی سربراہی میں ایوارڈ سلیکشن کمیٹی نے کی ہے:
- بہترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم والا شہر
- بہترین نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ والا شہر
- سب سے زیادہ جدید فنانسنگ والا شہر
- بہترین گرین ٹرانسپورٹ اقدامات والا شہر
- بہترین ملٹی موڈل انٹیگریشن والا میٹرو ریل
- بہترین مسافر خدمات والا میٹرو ریل
- پچھلے سال بہترین شہری ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کو نافذ کرنے والی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے رننگ ٹرافی
- موثر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے لیے خصوصی ایوارڈ جو تسلیم کیے جانے کا مستحق ہے
ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
ایوارڈ کا زمرہ
|
ایوارڈ
|
|
|
شہر
|
ادارہ
|
|
1
|
بہترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم والا شہر
|
فاتح
|
چنئی
|
میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (چنئی) لمیٹڈ
|
|
تعریف
|
ہبلی-دھارواڑ
|
ہبلی-دھارواڑ بی آر ٹی ایس کمپنی لمیٹڈ
|
|
2
|
بہترین نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم والا شہر
|
فاتح
|
ادے پور
|
ادے پور اسمارٹ سٹی لمیٹڈ
|
|
خصوصی تذکرہ
|
تھریسور
|
ریاستی مشن مینجمنٹ
|
|
3
|
سب سے جدید فنانسنگ میکانزم والا شہر
|
فاتح
|
پمپری چنچواڑ
|
پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن
|
|
4
|
بہترین گرین ٹرانسپورٹ پہل والا شہر
|
فاتح
|
حیدرآباد
|
تلنگانہ قابل تجدید توانائی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی جی آر ای ڈی سی او)
|
|
تعریف
|
کوچی
|
کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ
|
|
5
|
بہترین ملٹی موڈل انٹیگریشن والا میٹرو ریل
|
فاتح
|
چنئی
|
چنئی میٹرو ریل لمیٹڈ
|
|
6
|
بہترین مسافروں کی خدمات اور سیٹس فیکشن والا میٹرو ریل
|
فاتح
|
دہلی
|
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ
|
|
تعریف
|
چنئی
|
چنئی میٹرو ریل لمیٹڈ
|
|
7
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے رننگ ٹرافی ، جس نے پچھلے سال کے دوران بہترین شہری ٹرانسپورٹ پروجیکٹوں کو نافذ کیا
|
فاتح
|
کولکتہ
|
مغربی بنگال الیکٹرانکس انڈسٹری ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ
|
|
فاتح
|
میسور
|
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن
|
|
خصوصی تذکرہ
|
بھونیشور
|
کیپیٹل ریجن اربن ٹرانسپورٹ (سی آر یو ٹی)
|
|
8
|
میزورم کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے لیے خصوصی ایوارڈ
|
خصوصی ایوارڈ
|
ایزوال
|
ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈپارٹمنٹ، میزورم
|
اس کے علاوہ نمائش کنندگان کو ان کی نمائش کے معیار کے لیے ایوارڈ بھی دیا گیا جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
رینکنگ
|
تنظیم کا نام
|
|
1
|
پہلا انعام
|
نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن
|
|
2
|
دوسرا انعام
|
مہاراشٹر میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ
|
|
3
|
تیسرا انعام
|
اسپین کا سفارت خانہ
|
اس موقع پر بھارت سرکار کے ہاؤسنگ اور شہری امور، بجلی کے وزیر جناب منوہر لال نے بھی بھونیشور کو 19ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اور نمائش 2026 کے مقام کے طور پر اعلان کیا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 999
(Release ID: 2188118)
Visitor Counter : 5