عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شری وی سری نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے ملک گیر ڈی ایل سی مہم 4.0 کے تحت سنسد مارگ برانچ، دہلی میں 7 نومبر 2025 کو پنجاب نیشنل بینک کے زیر اہتمام میگا کیمپ کا افتتاح کیا


میگا کیمپ کے دوران 200 سے زائد ڈی ایل سی تیار کیے گئے

پنشن یافتگان نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے ذریعے ڈیجیٹل عطائے اختیار پر اپنے بے پایاں اطمینان کا اظہار کیا

چہرے سے توثیق کی تکنیک کبھی بھی، کہیں بھی ڈی ایل سی بنانے میں بے حد مددگار ہے

Posted On: 08 NOV 2025 11:54AM by PIB Delhi

جناب وی سری نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے 7 نومبر 2025 کو سنسد مارگ برانچ، دہلی میں پنجاب نیشنل بینک کی طرف سے ملک گیر ڈی ایل سی مہم 4.0 کے تحت منعقدہ میگا کیمپ کا افتتاح کیا اور پنشن یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے، پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام پر روشنی ڈالی، جس میں ان ڈیجیٹل طریقوں کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے ان کی زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عمر رسیدہ/ بیمار پنشن یافتگان کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ پنجاب نیشنل بینک ملک بھر میں 39 شہروں کے 185 مقامات پر کیمپ منعقد کر رہا ہے۔

پنشن و پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ، مختلف شراکت داروں (پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، انڈیا پوسٹ پے منٹ بینک، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، سی جی ڈی اے، ای پی ایف او، محکمہ ٹیلی مواصلات، ریلویز، یو آئی ڈی اے آئی اور میٹی) کے اشتراک سے یکم تا 30 نومبر 2025 تک ملک گیر ڈی ایل سی مہم 4.0 چلا رہا ہے، جس کا ہدف ملک کے دور دراز ترین گوشوں تک تمام پنشن یافتگان تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ اب تک اس سال 67.94 لاکھ ڈی ایل سی تیار کیے جا چکے ہیں جن میں سے 40.42 لاکھ چہرے کی توثیق کے ذریعے کیے گئے ہیں۔ یکم تا 5 نومبر کے پانچ دنوں میں 25.60 لاکھ ڈی ایل سی تیار کیے گئے، جن میں 15.62 لاکھ (61 فیصد) چہرے کی توثیق کے ذریعے کیے گئے ہیں۔ 90 سال سے زائد عمر کے پنشن یافتگان کے 37 ہزار سے زیادہ ڈی ایل سی اور 100 سال سے زائد عمر کے پنشن یافتگان کے 985 ڈی ایل سی تیار کیے گئے ہیں۔

میگا کیمپ کے دوران پنشن یافتگان کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی تیاری میں چیرے کی توثیق کا استعمال کیا گیا۔ ان ڈی ایل سی کی تیاری کے دوران لائف سرٹیفکیٹ کو ڈیجیٹل طور پر جمع کرنے کی سہولت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا، خاص طور پر چہرے کی توثیق کی تکنیک، جو ’کبھی بھی، کہیں بھی‘ لائف سرٹیفکیٹ بنانا ممکن بناتی ہے۔

میگا کیمپ کے دوران جناب وی سری ‌نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے پنشن یافتگان سے تبادلہ خیال کیا، جنہوں نے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لیے تیار کیے گئے ڈیجیٹل طریقہ کار، خاص طور پر چہرے سے توثیق کی تکنیک پر اپنے حد درجہ اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا، کیونکہ اسے اسمارٹ فون کے ذریعے نہایت آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار پنشن یافتگان کے لیے ڈی ایل سی کی آسان جمع دہی ممکن بناتا ہے اور بالخصوص عمر رسیدہ یا بیمار پنشن یافتگان کے لیے مفید ہے، جنہیں کسی بینک یا پنشن تقسیم کنندہ اتھارٹی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

08-11-2025

                                                                                                                                          U: 963

 


(Release ID: 2187789) Visitor Counter : 11