دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ زمینی وسائل نےصفائی مہم  کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کا اختتام کیا


اکتوبر 2025 صفائی  مہم کے دوران 100 سے زیادہ صفائی مہم اور 2,400 فائل  کی نظر ثانی عمل میں آئی  

محکمہ زمینی وسائل نے خصوصی مہم 5.0 کے دوران یوگا، دماغی صحت سے متعلق ورکشاپ، اور سائبر سیکورٹی بیداری کا اہتمام کیا

Posted On: 08 NOV 2025 1:10PM by PIB Delhi

سکریٹری (ایل آر ) کی رہنمائی میں، خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت پر گہرائی کے ساتھ نظر رکھی گئی، جس سے محکمے کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی رفتار کو یقینی بنایا گیا۔ نوڈل آفیسر اور ٹیم کے ارکان نے محکمہ کے ریکارڈ روم سمیت تمام دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس مدت کے دوران، محکمہ زمینی وسائل نے درج ذیل کلیدی اہداف حاصل کیے:

  • اس کے احاطے میں 100فیصد صفائی مہم کامیابی سے چلائی گئی۔
  • عوامی شکایات کا 100فیصد ازالہ۔
  • 2415 فائلیں (فزیکل فائلیں اور ای فائلیں) ریکارڈنگ / ویڈنگ / بند کرنے کے لئے جائزہ لیا گیا۔

خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر محکمہ کی طرف سےصفائی  اور اس کے  تئیں بیداری کے لیے مختلف سرگرمیاں شروع کی گئیں۔اس  ماہ کے دوران یوگا اور دماغی صحت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کے دوران ملازمین کے لیے صفائی  سرگرمیوں پر سلوگن رائٹنگ، ڈیبیٹ اور ڈرائنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ نے ملازمین کے فائدے کے لیے اپنے دفتر کے احاطے میں اپنے ’تندرستی سے متعلق ‘ سینٹر میں یوگا سیشن کا بھی اہتمام کیا۔ محکمہ کے ملازمین نے ’نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی‘ پر ایک تربیتی سیشن میں حصہ لیا جو سی ای آر ٹی اِن  کے ذریعے آن لائن موڈ کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔ محکمہ زمینی وسائل نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مہم کی رسائی کو وسعت دی۔

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-966

 


(Release ID: 2187784) Visitor Counter : 9