بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے بی سی پی ایشیا ٹو ہولڈکو سیون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے آدھار ہاؤسنگ فائننس لمیٹڈ میں زیادہ سے زیادہ 80.15 فیصد شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے
Posted On:
07 NOV 2025 8:10PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشنِ ہند نے بی سی پی ایشیا II ہولڈکو VII پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے آدھار ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ میں 80.15 فیصد شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج کے تحت بی سی پی ایشیا II ہولڈکو VII پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکوائرر/بی سی پی ایشیا) کی جانب سے آدھار ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (ٹارگیٹ/اے ایچ ایف ایل) میں زیادہ سے زیادہ 80.15 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کا منصوبہ شامل ہے، جو ثانوی حصول اور ٹارگیٹ کے عوامی حصص یافتگان کے لیے کھلی پیش کش کے ذریعے کیا جائے گا۔
ایکوائرر کو بلیک اسٹون انکارپوریٹڈ کے وابستہ اداروں کے ذریعے تجویز کردہ اور/یا منظم کردہ فنڈز کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے قیام کے بعد سے نہ تو بھارت میں اور نہ ہی دنیا کے کسی دیگر ملک میں مصنوعات یا خدمات کی فراہمی یا سرمایہ کاری کے کاروبار میں مصروف رہی ہے۔
ٹارگیٹ کمپنی (آدھار ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ) بھارت میں ہاؤسنگ فنانس اور جائیداد کے بدلے قرضوں کی فراہمی کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے ساتھ کارپوریٹ ایجنٹ (کمپوزٹ) کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور لائف اور جنرل انشورنس مصنوعات کی تقسیم بھی کرتی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
***
UR-956
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2187684)
Visitor Counter : 3