ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
قومی زولوجیکل پارک 8 نومبر 2025 سے عوام الناس کے لیے کھول دیا جائے گا
Posted On:
07 NOV 2025 7:23PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی) زائرین کے لیے 08.11.2025 سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ دہلی چڑیا گھر نے بتایا کہ زائرین کے لیے دوبارہ کھلنے کے بعد معمول کی حفاظت اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔
28.08.2025 کو واٹر برڈ ایویئری انفلوینزا وائرس کے مثبت معاملات کی رپورٹ کے بعد این زیڈ پی کو 30.08.2025 تک عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد، مجاز اتھارٹیوں کے ذریعہ جاری تمام تر تجویز کرتہ حیاتیاتی تحفظ اور نگرانی سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کیا گیا۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ’’ایویئن انفلوئنزا (نظرثانی شدہ 2021) کی تیاری، کنٹرول اور روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات‘‘ کے باب 6 کے تحت ہدایات کی بندش کی مدت کے دوران سختی سے عمل کیا گیا۔ نمونے لینے کو ہر 15 دن کے بعد 4 بار دہرایا گیا اور این آئی ایچ ایس اے ڈی ، بھوپال کی رپورٹ کے مطابق آخری مثبت کیس کے تمام نمونے منفی پائے گئے۔
نیشنل زولوجیکل پارک اپنے قیمتی جنگلی جانوروں کی صحت اور تندرستی اور زائرین اور عملے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:946
(Release ID: 2187604)
Visitor Counter : 5