وزارت آیوش
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)
کی فارماکولوجی لیبارٹری نے عالمی کوالٹی کے معیارات قائم کرتے ہوئے بی آئی ایس سے ٹرپل آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کیا
Posted On:
07 NOV 2025 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے ) جو بھارتی حکومت کی آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے — کی فارماکولوجی لیبارٹری کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) کی جانب سے تین بین الاقوامی معیار کے سرٹیفکیٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان میں:آئی ایس/آئی ایس او 9001:2015 (کوالٹی مینجمنٹ نظام) آئی ایس/آئی ایس او 14001:2015 (انوائرنمنٹل مینجمنٹ نظام ،آئی ایس/آئی ایس او 45001:2018 ،(اکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ نظام ) شامل ہیں یہ اعزاز بی آئی ایس کی جانب سے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفکیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا، جس میں سی سی آر ایچ، نئی دہلی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
یہ کامیابی ادارہ جاتی بہترین کارکردگی کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فارماکولوجی لیبارٹری اور سمال اینیمل ہاؤس فسیلٹی کے تمام کام عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار، ماحولیاتی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ سلامتی کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔
انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم یعنی مربوط منجمنٹ نظام (آئی ایم ایس)کے نفاذ کے ذریعے، اے آئی آئی اے نے اپنی لیبارٹری کے طریقہ کار کو معیاری بنایا ہے، اخلاقی اور ماحولیاتی اصولوں کی تعمیل کو مضبوط کیا ہے، اور آیورویدک فارمولیشنز پر پری کلینکل تحقیق میں عملی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔
اس پہل کے کلیدی فوائد میں درج ذیل شامل ہیں:
کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (کیو ایم ایس) کے تحت ہموار اور دوبارہ پیش کرنے کے قابل تجرباتی طریقہ کار
انوائرنمنٹل مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس ) کے تحت ماحولیاتی ذمہ داری کے حامل اقدامات، مثلاً فضلہ میں کمی اور توانائی کا مؤثر استعمال۔
اکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم(او ایچ ایس ایم ایس ) کے تحت صحت و سلامتی کے بہتر معیارات، خطرات میں کمی، لیبارٹری کی ارگونومک ڈیزائننگ، اور باقاعدہ حفاظتی آڈٹس۔
بی آئی ایس ، جو بھارت کا قومی معیار سے متعلق ادارہ ہے، کی یہ تصدیق ،اے آئی آئی اے کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ساکھ کو بطور ایک تحقیق و اختراع کے مرکز برائے آیوروید مزید مستحکم کرتی ہے۔بی آئی ایس، کے دو مرحلوں پر مشتمل آڈٹ عمل نے آیورویدک فارماکولوجی اور حیوانی تحقیق کے ماحول کے لیے آئی ایس او معیارات کو بہتر طور پر سمجھنے اور نافذ کرنے میں رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اےآئی آئی کی ڈائریکٹر پروفیسر (ویدیہ) پی۔ کے۔ پراجاپت نے کہا کہ:
’’یہ آئی ایس او سرٹیفکیشن اے آئی آئی اے کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ہماری تعلیم، تحقیق اور ادارہ جاتی نظم و نسق میں اعلیٰ معیار کے تسلسل کا مظہر ہے۔ عالمی معیار کے آئی ایس او اصولوں کو روایتی آیورویدک تحقیق کے ساتھ یکجا کرنا، ہمارے معیار، سلامتی اور پائیداری کے عزم کو مزید مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ یہ دیگر آیوروید اداروں کے لیے ایک نیا معیار طے کرتا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی بہترین روایات کو اپناتے ہوئے ہماری قدیم وراثت کو برقرار رکھ سکیں۔‘‘
بی آئی ایس کی ای سائنس داں محترمہ للتھان پری نے کہا کہ تمام اداروں کو کیو ای ایس کے نفاذ کو اولین ترجیح دینی چاہیے کیونکہ یہ نظام کے معیارات کو بلند کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
ڈاکٹر سُبہاش کوشِک، ڈائریکٹر جنرل سی سی آر ایچ نے کہا کہ معیار، وابستگی، اور مسلسل بہتری یہ تین ایسے ستون ہیں جو کسی نظام کو منظم اور مؤثر بناتے ہیں، اور یہ ہر پیشہ ور فرد کی ذمہ داری ہے۔
اس تقریب میں ڈاکٹر آر کے کین(سابق سائنس دان ایف، بی آئی ایس) نے بھی شرکت کی۔
اے آئی آئی اے کو جو آیوروید کا ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے، این اے اے سی کی اے پلس پلس درجہ بندی حاصل ہے اور یہ بھارت کا پہلا این اے بی ایچ سے منظور شدہ آیوروید کا سرکاری اسپتال ہے۔ جو 200 بستروں پر مشتمل ریفرل اسپتال ہے، 12 خصوصی شعبہ جات اور 45 خصوصی کلینکس کے ساتھ، اے آئی آئی اے کلاسیکی آیورویدک اصولوں کو جدید تحقیق کے طریقوں سے ہم آہنگ کر کے ثبوت پر مبنی صحت کی خدمات کو فروغ دیتا ہے۔
فارماکولوجی لیبارٹری کوآئی ایس اوسرٹیفکیشن حاصل ہونا اے آئی آئی اے کے اس وژن کو مزید تقویت فراہم کرتا ہے کہ آیوروید کے شعبے میں عالمی معیار، اخلاقی تحقیق، اور پائیدار طریقۂ کار کو فروغ دیا جائے۔
اس تقریب میں اے آئی آئی اے کی نمائندگی ایڈیشنل پروفیسر ڈاکٹر غالب، ڈاکٹر بیدھان، اور ڈاکٹر وجے کمار نے کی۔


* * * *
)ش ح – ش م- م ذ(
UN.931
(Release ID: 2187472)
Visitor Counter : 5