سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر وزیر نیتن گڈکری نے 84ویں انڈین روڈز کانگریس سے خطاب  کیا اور پائیدار اور خود انحصار نقل و حرکت پر زور دیا


بایو بٹومین اور ری سائیکل پلاسٹک: بھارت کے ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کے اہداف کی سمت ایک اہم قدم

Posted On: 07 NOV 2025 4:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر وزیر جناب نیتن گڈکری نے آج بھونیشور میں انڈین روڈز کانگریس (آئی آر سی) کے  84ویں سالانہ اجلاس  سے خطاب کیا۔  اس موقع پر اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی، پی ڈبلیو ڈی کے وزیر پرتھوی راج ہری چندن، آئی آر سی کے صدر پروفیسر منورنجن پریدا اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

جناب  نتن گڈکری نے اپنے خطاب میں اس بات کو اجاگر کیا  کہ بھارت  ایتھنول، میتھنول، بایو ایل این جی، سی این جی اور گرین ہائیڈروجن کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور استعمال  کے سبب ملک سے ایندھن برآمد کرنے والے ملک میں تبدیل ہو رہا ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت سڑکوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے، جس کے لیے جدید انجینئرنگ معیارات، انٹیلیجنٹ (باصلاحیت )ٹرانسپورٹ  نظام اور عوامی  بیداری مہمات کے ذریعے محفوظ اور مؤثر سفر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سڑکوں کے انجینئروں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ ان کی باریک بینی اور اختراعات ہی درست ڈی پی آرز ( تفصیلی پروجیکٹ )تیار کرنے اور بغیر رکاوٹوں کے محفوظ شاہراہیں تعمیر کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بایو بٹومین اور پلاسٹک کے کچرے کو پھر سے قابل استعمال بناکر شاہراہوں کی تعمیر میں استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے سڑکوں کی پائیداری، استحکام اور لاگت میں بچت ہو رہی ہے، ساتھ ہی یہ اقدام ماحول کے لیے ساز گار بنیادی ڈھانچے کے قومی مقاصد کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے حکومت کے وژن کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن اختراع اور پائیدار نقل و حرکت کے اصولوں پر مبنی عالمی معیار کی بنیادی ڈھانچہ سے متعلق معیاری  ترقی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انقلابی طرزِ عمل نہ صرف بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ انفرا اسکل ایکو سسٹم کو مضبوط بنائے گا اور بھارت کو خود کفیل اور مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا۔

 

* * * *

)ش ح –   ش م-  م ذ(

UN.930


(Release ID: 2187448) Visitor Counter : 11