خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
کوریہ ضلع میں ماہواری کے دوران صفائی وصحت اور خون کی کمی کے بارے میں آگاہی مہم -صحت مند خواتین، بااختیار خاندان کے پیغام پر زور
प्रविष्टि तिथि:
19 SEP 2025 7:05PM by PIB Delhi
‘‘صحت مند خواتین – بااختیار خاندان’’ مہم کے تحت، آج ضلع کوریہ میں ایک خصوصی آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس کا مقصد خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں ماہواری کے دوران صحت و صفائی اور خون کی کمی کی روک تھام کے بارے میں شعور بیدار کرنا تھا۔ یہ پروگرام ضلع کلکٹر محترمہ چندن تریپاٹھی اور چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پرشانت سنگھ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

مہم کے تحت ضلع کے اسکولوں، کالجوں اور ہاسٹلوں میں طالبات کو ماہواری کے دوران صحت و صفائی، خون کی کمی کی روک تھام، اور یوگا کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ماہرین نے بتایا کہ ماہواری ایک قدرتی عمل ہے، جو عموماً 10 سے 12 سال کی عمر میں شروع ہوتا ہے۔ اس دوران نوعمر لڑکیوں کی غذائیت اور صحت پر خصوصی توجہ دینا نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ صحت مند رہتے ہوئے ایک مضبوط خاندان اور فعال معاشرے کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

کلکٹر محترمہ ترپاٹھی نے ہدایت دی کہ اگر کسی خاتون یا نوعمر لڑکی میں خون کی کمی پائی جائے تو اس کا علاج فوری طور پر شروع کیا جائے۔ مہم کے دوران یہ بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا کہ متوازن غذا، آئرن اور فولک ایسڈسپلیمنٹس کے استعمال، اور باقاعدگی سے صحت کی جانچ کے ذریعے خون کی کمی کو یقینی طور پر روکا جا سکتا ہے۔
ضلع کے اسکولوں اور کالجوں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں این سی ڈی اور ٹی بی اسکریننگ، طلبہ کی بینائی کی جانچ، وی ایچ ایس این ڈی مراکز پر ٹیکہ کاری، حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کی جانچ، اور ساس–بہو سمیلن کے ذریعے صحت، غذائیت اور خون کی کمی سے متعلق آگاہی پروگرام شامل تھے۔
منتظمین کا کہنا تھا، ‘‘صحت مند خواتین ہی مضبوط خاندان اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت۔ ر ب
U-916
(रिलीज़ आईडी: 2187444)
आगंतुक पटल : 12