قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانونی امور  کے محکمے نے ’’وندے ماترم‘‘  ترانے کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے تمام دفاتر میں اجتماعی گانے کا اہتمام کیا


اس دل نشین  ترانے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جس نے بھارت کی تحریکِ آزادی کو جنم دیا تھا،افسران اور عملے  کے افراد نے ایک ساتھ مل کر بلند آواز میں اسے گایا

Posted On: 07 NOV 2025 1:19PM by PIB Delhi

 بھارتی حکومت کی قانونی امور کی ،  وزارتِ  کے قانون و انصاف کے محکمے نے    7 نومبر 2025 کو بھارت کے قومی ترانے کے 150 سال مکمل ہونے کی قومی تقریبات میں شامل ہونے کے لیے اپنی برانچ سیکریٹریٹس اور منسلک دفاتر کے ساتھ مل کر’’وندے ماترم‘‘ کے اجتماعی گانے کا اہتمام کیا۔

شاستری بھون میں  صبح کا آغاز ’’وندے ماترم‘‘ کی تاریخ اور اس کے لازوال ورثے پر مختصر غور و فکر کے ساتھ  ہوا ۔یہ وہ نغمہ  ہے جس نے بھارت کی تحریکِ آزادی کو آواز بخشی اور اپنی اتحاد و قوت کے پیغام سے نسل در نسل لوگوں کو متاثر کرتا آ رہا ہے۔ محکمے کے افسران اور عملے کے اراکین حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ صبح 10 بجے ایک ساتھ کھڑے ہو ئے  اور اس قومی ترانے کو ہم آواز ہو کر گانے میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر لاء سیکریٹری ڈاکٹر انجو راتھی رانا نے ایک خصوصی پیغام دیا، جس میں گیت میں شریک تمام افراد کو ’’وندے ماترم‘‘ میں پوشیدہ ہم آہنگی، دیانت داری اور اجتماعی مقصد کے اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔

یہ تقریب اُس ترانے کو خلوصِ دل سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک  موقع تھی جو بھارت کی قومی شعور کا حصہ بن چکا ہے۔ اس موقع پر قانونی امور کے محکمے نے  اُن قومی اقدامات کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کیا جو بھارت کی ثقافتی شناخت کو مناتے ہیں اور عوامی خدمت کے اجتماعی جذبے کو، تنوع کو  شامل کرتے ہوئے ، مزید مضبوط بناتے ہیں۔

 

* * * *

)ش ح –   ش م-  م ذ(

UN.901


(Release ID: 2187357) Visitor Counter : 8