جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ: سوچھتا ہی سیوا 2025 کے تحت جل شکتی کے وزیر جناب سی  آر پاٹل اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومنا کی قیادت میں کالندی کنج میں شرم دان کا انعقاد


ملک بھر میں مختلف  متعلقین  کی فعال شرکت کے ساتھ شرم دان کی سرگرمیوں کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 25 SEP 2025 9:49PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، وزارت جل شکتی نے جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب  سی آر پاٹل اور وزیر مملکت جناب  وی سومنا کی قیادت میں آج صبح 8 بجے سے 9 بجے تک کلندی کنج، یمنا گھاٹ پر بڑے پیمانے پر شرم دان کی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام ملک گیر مہم ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کے تحت، ’’صفائی ہی سیوا 2025‘‘ مہم کا حصہ تھا۔

 شرم دان میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے  (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے افسران نے، جن کی قیادت سیکریٹری جناب اشوک کے کے مینا کر رہے تھے، سرگرم حصہ لیا۔ اس کے علاوہ نوجوان رضاکاروں، دیہی واٹر پارٹنرز، غیر سرکاری تنظیموں (این جی او)، سول سوسائٹی تنظیموں (ایس سی او)، طلبہ وغیرہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔  شرم دان شروع کرنے سے قبل تمام شرکاء نے صفائی کا حلف اٹھایا اور اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ قومی سطح پر ہونے والا  شرم دان پانڈت دین دیال اُپادھیائے کی جینتی کے موقع پر منعقد کیا گیا، جن کی ’’انتیودیہ‘‘ کی فکر آج بھی عوامی قیادت میں ترقی کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔ ملک بھر میں وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، پنچایتوں اور مقامی اداروں نے بیک وقت اسی طرح کے عوامی شمولیت پر مبنی  شرم دان پروگرام منعقد کیے، جس سے صفائی کے لیے اجتماعی اقدام کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔

اس موقع پر خطاب کرتے  ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب سی آر پاٹل نے مہاتما گاندھی کے ’’آزادی‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’صفائی ستھرائی‘‘ پر زور دینے کو یاد کیا، جو آج بھی قوم کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معزز وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں صفائی مہم  نے نئی بلندیاں طے کی ہیں۔ دہلی کی زندگی اور ترقی میں دریائے یمنا کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر لوگ پہلے ہی آلودگی نہ پھیلائیں تو صفائی کے لیے اس قدر کوششیں کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ  شرم دان میں بھرپور حصہ لیں۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ یہ شرم دان جاری ’’صفائی ہی سیوا 2025‘‘ مہم کا حصہ ہے، جو 17 ستمبر کو شروع ہوئی اور گاندھی جینتی یعنی 2 اکتوبر کو ’’سوچھ بھارت دیوس‘‘ پر اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ عوامی شمولیت (جن بھاگیداری) صفائی مہم  کا اہم اصول رہی ہے، اس لیے آج کا شرم دان کمیونٹی کو ایک ساتھ لانے اور صفائی کے عزم کی تجدید کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

تقریباً 2500 کلو گرام کچرے کو شرم دان کے دوران جمع کیا گیا، جس سے یمنا گھاٹ کی صفائی کا عمل تکمل کو پہنچا اور عوامی شمولیت اور اجتماعی قوت  کا مضبوط  پیغام  پیش کیاگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ن م۔

U- 892 


(रिलीज़ आईडी: 2187232) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी