ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 شروع کی ہے جس میں سوچھتا، صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور موثر حکمرانی پر توجہ دی گئی ہے
ٹیکسٹائل کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تیاری کے مرحلے کے تحت جائزہ کے لیے 6,500 فائلوں کی، 950 فائلیں بند کرنے کے لیے اور 70 صفائی کی جگہوں کی نشاندہی کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2025 6:05PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہے، جس میں سوچھتا ، صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ مہم تین مراحل میں منعقد کی جا رہی ہے: تیاری کا مرحلہ (15-30 ستمبر)، عمل درآمد کا مرحلہ(2-31 اکتوبر)، اور تشخیص کا مرحلہ (17-30 نومبر) پر مشتمل ہے۔

مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت اور اس سے منسلک ادارے صفائی ستھرائی کی جگہوں کی نشاندہی کر رہے ہیں، فائلوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اسکریپ اور فضلہ کو ٹھکانے لگا رہے ہیں، اور طویل عرصے سے زیر التوا حوالوں اور شکایات کو دور کر رہے ہیں۔
ابتدائی اہداف کی شناخت
- ایم پی حوالہ جات: 68
- پارلیمانی یقین دہانیاں: 23
- عوامی شکایات: 40
- شکایت کی اپیلیں: 19
- جائزہ لینے کے لیےدستاویزی فائلیں: 6,500
- بند کی جانے والی فائلیں: 950
- صفائی ستھرائی کی جگہیں: 70 (اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں)
اہداف کی تازہ کاری جاری ہے اور مہم کے پورٹل پر باقاعدہ طور پر انہیں نمایاں کیا جارہا ہے۔
خصوصی مہم 4.0 (2024) کے ما تحت کامیابیاں
- 26,75 فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔اور 7,464 فائلوں کو بند کیاگیا
- 771 ای فائلیں بند کی گئیں۔
- 31,469 مربع فٹ جگہ آزاد کی گئی۔
- اسکریپ سے 14.86 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔
- 270 سائٹس کو صاف ستھرا کیا گیا۔
- 86 شکایات اور 67 اپیلوں کوسوفیصد نمٹایا گیا ہے۔
- 75 وی آئی پی حوالہ جات حل کئے گئے۔
وزارت خصوصی مہم 5.0 میں فعال شرکت کے ذریعے صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
*******
( ش ح ۔م م ع۔رض)
U. No. 889
(ریلیز آئی ڈی: 2187230)
وزیٹر کاؤنٹر : 18