نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ ٔ ہندنے آندھرا پردیش کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کیا


جناب سی پی رادھا کرشنن نے وجئے واڑہ اتسو میں شرکت کی اور کنک درگا اور تروملا مندروں میں دعا ئیں کیں

نائب صدر جمہوریہ  نےتروملا میں نئےزائرین کی سہولیات کے مرکز ’وینکٹادری نیلیم‘ کا افتتاح کیا  

प्रविष्टि तिथि: 25 SEP 2025 7:37PM by PIB Delhi

نائب صدر  جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے 24 اور 25 ستمبر 2025 کو آندھرا پردیش کا دو روزہ دورہ کیا اور وجئے واڑہ اور تروملا میں کئی ثقافتی اور روحانی پروگراموں میں شر کت کی۔

نائب صدر جمہوریہ کاعہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔جناب سی پی رادھا کرشنن نے 24 ستمبر کو اپنے ریاستی دورے کا آغاز وجئے واڑہ میں کنکا درگا مندر کے دورے سے کیا۔ جہاں انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ بعد میں انہوں نے پنامی گھاٹ میں منعقد وجئے واڑہ اتسو 2025 میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں نسائی الوہیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے تہوارنوراتری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آندھرا پردیش کی ثقافتی دولت کی ستائش کی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اختراعات اور جامع ترقی میں ریاست کی کامیابیوں کی ستائش کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے وجئے واڑہ کے لوگوں کے جوش اور جذبے کی بھی تعریف کی۔

1.jpg

(عزت مآب نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن وجئے واڑہ فیسٹیول میں شرکت کر تے ہوئے )

25 ستمبر کو جناب سی پی رادھا کرشنن نے مقدس تروملا مندر میں بھگوان وینکٹیشور کا دورہ کیا اور ملک  کی ترقی اورشہریوں کی بھلائی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو، وزراء، سینئر عہدیداروں اور دیگر معززین کی موجودگی میں تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) میں نئے تعمیر شدہ زائرین کی سہولیات کے مرکز(پی اے سی)’وینکٹادری نیلیم‘ کا افتتاح کیا۔

2.jpg

(عزت مآب نائب صدر  جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن تروملا میں بھگوان وینکٹیشور کادرشن کے دوران سب کی بھلائی کے لیے دعا کرتے ہوئے)

’وینکٹادری نیلیم‘ ایک پانچ منزلہ جدید سہولت ہے جو روزانہ مندر جانے والے ہزاروں عقیدت مندوں کی خدمت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ہر منزل پر چھ کشادہ ہال ہیں، جن میں افتتاحی سطح کی رہائش کے ساتھ چار ہاسٹل اور دو  بچوں کے بال منڈنے کے ہال ہیں۔ عمارت میں کل 600 لاکر لگائے گئے ہیں، ہر ایک ہاسٹل میں 150 لاکرز ہیں تاکہ عقیدت مندوں کے سامان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کمپلیکس  میں مختلف منزلوں کے درمیان آسانی سے نقل و حرکت کے لیے دس لفٹیں اور چھ سیڑھیاں ہیں۔ تہہ خانے میں پرسادم ہال ہے جس میں تقریباً 500 عقیدت مندوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ مزید برآں اس سہولت میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ڈاکٹر، ایک فارمیسی اور چار بستروں پر مشتمل ایک طبی مرکز شامل ہے۔

’وینکٹادری نیلیم‘ کا افتتاح ٹی ٹی ڈی کے جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات کے ساتھ روحانی تقدس کو جوڑ کر یاتری خدمات کو بڑھانے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

3.jpg

(عزت مآب نائب صدر  جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن،وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے ساتھ، تروپتی کے تروملا تروپتی دیوستھانم میں نئے پی اے سی ’وینکٹادری نیلیم‘ کا افتتاح کرتے ہوئے)

اپنے پروگراموں کے اختتام سے قبل نائب صدر جمہوریہ نے تروچنور میں واقع پدماوتی مندر کا بھی دورہ کیا اور دیوی پدماوتی کی پوجا کی اور ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ ش ب ن

U. No-888


(रिलीज़ आईडी: 2187228) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam