بھارتی چناؤ کمیشن
کوئی شخص کسی ووٹر کا ووٹ آن لائن ڈیلیٹ نہیں کر سکتا
آلند میں ووٹرز کو غلط طریقے سے حذف نہیں کیا گیا تھا، ای سی آئی نے ہی 2023 میں حذف کرنے کی مشتبہ کوشش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی
प्रविष्टि तिथि:
19 SEP 2025 9:30PM by PIB Delhi
اگرچہ کسی حلقہ کا ووٹر اس مخصوص حلقہ سے اندراج کو حذف کرنے کے لیے آن لائن فارم 7 پر کر سکتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فارم 7 جمع کرانے سے ہی اندراج حذف ہو جائے گا۔
- رجسٹریشن آف ووٹرز رولز- 1960 کے مطابق متاثرہ شخص کو نوٹس جاری کیے بغیر اور اسے سننے کا موقع فراہم کیے بغیر کسی کا نام فہرست سے حذف نہیں کیا جا سکتا۔
- کرناٹک کے آلند میں، فارم 7 میں ناموں کو حذف کرنے کے لیے 6,018 درخواستیں آن لائن جمع کی گئیں۔ تصدیق کے بعد صرف 24 درخواستیں حقیقی پائی گئیں، جب کہ 5،994 غلط پائی گئیں۔ اس کے مطابق 24 درخواستیں قبول کی گئیں اور 5,994 غلط درخواستیں مسترد کی گئیں۔
- اتنی بڑی تعداد میں حذف کرنے کی درخواستوں کی صداقت پر شک کرتے ہوئے ایک تحقیقات کی گئی اور اس کے بعد الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر آلند کے ذریعہ ایف آئی آر (نمبر 26/2023، آلند پولیس اسٹیشن، مورخہ 21.02.2023) درج کی گئی۔
2. الیکشن کمیشن کی ہدایات کی بنیاد پر کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مورخہ 06.09.2023 کو کمیشن کے پاس دستیاب تمام معلومات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ضلع کلبرگی کو سونپ دیں۔ شیئر کی گئی معلومات میں اعتراض کنندہ کی تفصیلات شامل تھیں، جیسے کہ فارم کا حوالہ نمبر، اعتراض کنندہ کا نام، ای پی آئی سی نمبر، لاگ ان کے لیے استعمال ہونے والا موبائل نمبر، پروسیسنگ کے لیے فراہم کردہ موبائل نمبر، سافٹ ویئر ایپلیکیشن میڈیم،آئی پی ایڈریس، درخواست دہندہ کا مقام، فارم جمع کرانے کی تاریخ اور وقت اور صارف کی پیدائش کی تاریخ۔
- کرناٹک کے سی ای او تحقیقاتی ایجنسی کو جس میں مزید معلومات اور دستاویزات مدد فراہم کر رہے ہیں ۔
- ریکارڈ کے مطابق آلند اسمبلی سیٹ کو 2018 میں سبھادھ گٹیدار (بی جے پی) اور 2023 میں بی آر پاٹل (کانگریس) نے منتخب کیا تھا۔
2. مہاراشٹر کے چندر پور کے راجورا کیس میں نئے ووٹر رجسٹریشن کے لیے کل 7,792 درخواستیں موصول ہوئیں۔ تصدیق کے بعد 6,861 درخواستیں غلط اور مسترد پائی گئیں۔
- اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کی صداقت پر شک کرتے ہوئے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر، راجورا نے تحقیقات کی اور اس کے بعد راجورا پولیس اسٹیشن میں کرائم نمبر 629/2024 درج کیا۔
- انتخابی فہرستیں قانون کے مطابق تیار کی جاتی ہیں اور انتخابی فہرستوں میں کوئی بھی تصحیح، حذف یا شمولیت ہمیشہ قانون میں درج طریق کار کے مطابق کی جا سکتی ہے۔
- الیکشن کمیشن آف انڈیا کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل ووٹر کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے اور کوئی بھی نااہل شخص انتخابی فہرستوں میں شامل نہ ہو۔
*******
ش ح- ظ ا - ج ا
UR No. 882
(रिलीज़ आईडी: 2187191)
आगंतुक पटल : 21