وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایس ایل وی زمرہ کے تیسرے جہاز آئی این ایس ‘اکشک’ کی کمیشننگ

Posted On: 06 NOV 2025 7:30PM by PIB Delhi

سروے ویسل لارج ( ایس وی ایل) کا تیسرا آئی این ایس اکشک کو 6 نومبر 2025 کو نیول بیس، کوچی میں ایک رسمی تقریب میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن حاصل کیا گیا۔ کمیشننگ کی تقریب کی صدارت بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے کی۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ-ایف او سی آئی این سی (ساؤتھ)، بحریہ کے سینئر افسران، بحریہ کے سابق فوجی، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکتہ کے نمائندے اور معزز شہری معززین بھی موجود تھے۔ اس اہم موقع  پر آئی این ایس اکشک کی باضابطہ شمولیت کو نشان زد کیا، جو اس کی ہائیڈرو گرافک اور سمندری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے ثابت قدم عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر بحریہ کے سربراہ کی آمد پر 50 جوانوں پر مشتمل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کمیشننگ کی تقریب کا آغاز کمانڈنگ آفیسر کیپٹن تری بھون سنگھ کے ذریعے جہاز کے کمیشننگ وارنٹ کو پڑھ کر ہوا۔ اس کے بعد قومی ترانے کے ساتھ بحریہ کا جھنڈا لہرایا گیا اور عملہ کی جانب سے ‘کلر گارڈ’نے فخریہ انداز میں سلامی پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی جہاز کے کمیشننگ پینینٹ کو بھی لہرایا گیا، جو اس کی فعال بحری خدمات میں شمولیت کی علامت ہے۔ جب تک جہاز کمیشن میں رہے گا تب تک پیننٹ  لہراتا رہے گا۔ کمیشننگ تختی کی نقاب کشائی سی این ایس نے کی۔

اپنے خطاب میں چیف آف دی نیول اسٹاف نے ‘آئی این ایس اکشک’ کو ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی صنعتوں اور ایم ایس ایم ای ایس کے درمیان موثر تعاون کے ثبوت کے طور پر سراہا جو کہ آتم نر بھر بھارت کے ویژن کی ایک نظیر ہے۔ جدید ترین ہائیڈرو گرافک اور اوشیانوگرافک سسٹمز کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر سپورٹ سے لیس یہ جہاز دوہری کردار کی صلاحیت کے ساتھ بے مثال آپریشنل استعداد پیش کرتا ہے- ایک سروے  جہاز اور انسانی امداد اور آفات سے نجات ( ایچ اے ڈی آر) جہاز کے آپریشنز یا ہسپتال کے طور پر ضرورت پڑنے پر ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکشک پہلی ایس وی ایل ہے جسے خواتین کی مخصوص رہائش کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور جو بحریہ کی شمولیت اور جدید کاری کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کی شمولیت ہندوستان کی ہائیڈرو گرافک سروے کی صلاحیت اور مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتی ہے۔ آئی این ایس اکشک نامعلوم پانیوں کو چارٹ کرنے، سمندری حفاظت کو بڑھانے اور اہم سمندری راستوں پر قومی سلامتی کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔

کمیشننگ کی تقریب کے بعد سی این ایس نے جہاز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں تعمیراتی کارکردگی  اور مقامی نظاموں کے انضمام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کمیشننگ عملے اورجی آر ایس ای کے  افسران کے ساتھ بات چیت کی، ان کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور آئی این ایس اکشک کی ہندوستانی بحریہ میں کامیاب شمولیت کے سلسلے میں تعاون کی ستائش کی۔

*******

 

ش ح-  ظ ا -  ت ع

UR  No. 878


(Release ID: 2187184) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी