ٹیکسٹائلز کی وزارت
نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن نے این آئی ٹی آر اے کے اشتراک سے حفاظتی ٹیکسٹائل کے لیے مقامی تھرمل ٹیسٹنگ آلات کی تیاری میں تعاون کیا ہے
یہ آلات مکمل طور پر مقامی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں اور ان کی کارکردگی درآمد شدہ آلات کے مساوی ہے جبکہ قیمت کے لحاظ سے یہ کہیں زیادہ کفایتی ہیں
Posted On:
06 NOV 2025 7:04PM by PIB Delhi
نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم)، جو ٹیکسٹائل کی وزارت کا ایک اقدام ہے، نے کامیابی کے ساتھ حفاظتی ٹیکسٹائل کی کنویکٹیو، ریڈیئنٹ اور کونٹیکٹ (کنڈکٹیو) حرارتی مزاحمت کی جانچ کے لیے تین مقامی آلات کی تیاری میں حمایت فراہم کی ہے۔ شمالی بھارت ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن کی جانب سے تیار کردہ یہ اختراعی منصوبہ بھارتی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
این ٹی ٹی ایم کے زیر سرپرستی اس منصوبے کا عنوان ”حفاظتی ٹیکسٹائل کی کنویکٹیو، ریڈیئنٹ اور کنڈکٹیو خصوصیات کی جانچ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جدید آلات“ ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں تین اعلیٰ معیار کے نظام تیار کیے گئے ہیں: کنویکٹیو ہیٹ ٹیسٹر (ISO 9151)، ریڈیئنٹ ہیٹ ٹیسٹر (ISO 6942) اور کنٹیکٹ (کنڈکٹیو) ہیٹ ٹیسٹر (IS 12127)۔ یہ آلات فائر فائٹر سوٹ، صنعتی حفاظتی ملبوسات اور دفاعی استعمال میں آنے والے مادی اجزا کی حرارتی مزاحمت کی جانچ کے قابل بناتے ہیں، جہاں حرارت سے تحفظ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
کنڈکٹیو ہیٹ ٹیسٹر ریڈیئنٹ ہیٹ ٹیسٹر کنویکٹیو ہیٹ ٹیسٹر
یہ آلات مکمل طور پر مقامی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کیے گئے ہیں، اور ان کی کارکردگی درآمد شدہ آلات کے مساوی ہے، جبکہ قیمت کے لحاظ سے یہ کہیں زیادہ کفایتی ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ ان ماڈلوں کی قیمت 5 سے 10 لاکھ روپے کے درمیان ہے، جب کہ درآمد شدہ ماڈل 15 سے 40 لاکھ روپے میں دستیاب ہوتے ہیں۔ قیمت اور تیاری کے وقت میں کمی سے توقع ہے کہ اعلیٰ معیار کی جانچ کی سہولت اب زیادہ صنعتوں اور اداروں تک پہنچ سکے گی۔
یہ ٹیکنالوجی حکومت کے میک اِن انڈیا اقدام کے تحت تجارتی مقاصد کے لیے غازی آباد کی ایم/ایس ایشین ٹیسٹ اکویپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کر دی گئی ہے۔ یہ آلات پہلے ہی کانپور کی ایم/ایس ایس انکارپریشن اور دہلی میں ڈی آر ڈی او کے سینٹر فار فائر، ایکسپلوسو اینڈ انوائرمنٹ سیفٹی (سی ایف ای ای ایس) میں نصب اور جانچ کے بعد تصدیق شدہ ہیں اور اب یہ آلات تجارتی طور پر ٹریڈ انڈیا، انڈیا مارٹ اور علی بابا پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔
مقامی دستیابی کے باعث جانچ کا دورانیہ تقریباً 30 دن سے کم ہو کر 3 سے 5 دن رہ گیا ہے، جبکہ فی نمونہ جانچ کی لاگت 25 ہزار تا 40 ہزار روپے سے گھٹ کر 6 ہزار تا 10 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس سے بھارتی صنعت کاروں اور تحقیق و ترقی کے اداروں کے لیے رسائی میں نمایاں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
اداروں جیسے سی ایف ای ای ایس، ڈی آر ڈی او نے ان نظاموں کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ این آئی ٹی آر اے کے مطابق، یہ آلات درآمد شدہ ماڈل کے وسیع میدانی تجربے کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، جس سے عالمی معیار کی کارکردگی یقینی ہوتی ہے اور تکنیکی خود انحصاری کو فروغ ملتا ہے۔
این ٹی ٹی ایم کی فنڈنگ سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ بھارت میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ایک بامعنی کردار ادا کرتا ہے اور اس شعبے میں اختراع، پائیداری اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 874
(Release ID: 2187179)
Visitor Counter : 5