ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ٹی اور آٹوڈیسک نے بھارت کی پیشہ ورانہ افرادی قوت کے لئےہنرمندی میں اضافہ کی خاطر شراکت داری کی

Posted On: 06 NOV 2025 4:47PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ وچھوٹے کاروبار کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) اورآٹوڈیسک نے ملک بھر میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ا یس ٹی آئی) اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی) میں فیکلٹی اور ٹرینرز کے درمیان ڈیجیٹل ڈیزائن اور ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس اقدام کا مقصد ٹرینرز اور اساتذہ کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، طلباء کی ملازمت کی صلاحیتوں کو بڑھانا، اور بھارت کی افرادی قوت کو صنعتوں جیسے آرکیٹیکچر، انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کی بدلتی ہوئی ضروریات کے لیے تیار کرنا ہے۔

ایم او یوکاآج منعقدہ تقریب میں تبادلہ کیا گیا، جس میں ایم ا یس ڈی ای کی سکریٹری، محترمہ دیب شری مکھرجی؛ڈی جی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، جناب سنیل کمار گپتا؛ایم ایس ڈی ای کے دیگر سینئر افسران؛ اورآٹوڈیسک کے صدر وسی ای او ،انڈریوانیگنوسٹ، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ و چیف آپریٹنگ آفیسرآٹوڈیسک اسٹیو بلم ،وی پی ،اے پی اے سی اینڈ جاپان،ہریش کھوب چندانی، اور وی پی ،انڈیا اینڈ سارک آٹوڈیسک کامولیکاگپتاپیریس موجود تھے۔

آٹوڈیسک کی اسٹیٹ آف ڈیزائن اینڈ میک رپورٹ 2025 کے مطابق، سروے شدہ بھارتی اداروں میں سے 52فیصد کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اےآئی سے متعلق مہارتیں،بھرتی کے معاملے میں ان کی سب سے اہم ترجیح ہوں گی۔ اگلے تین برسوں میں یہ شراکت داری آٹوڈیسک کی عالمی ڈیزائن و میک مہارتوں کوڈی جی ٹی کی قومی قیادت کے ساتھ مربوط کرکے اسکل ڈیولپمنٹ کواے آئی ، صنعت کی جدت اور ابھرتے ہوئے کیریئر کے مواقع کے مطابق ہم آہنگ کرے گی۔اس مفاہمت نامہ کے تحت،آٹوڈیسک اپنا پروفیشنل سافٹ ویئر 14,500 سے زیادہ آئی ٹی آئی اور 33 این ایس ٹی آئی کے اساتذہ اور طلباء کو فراہم کرے گا، جس سے تربیت فراہم کرنے والے افراد بڑی تعداد میں نوجوان طلباء کو مہارت سکھا سکیں گے اور بھارت کے پیشہ ورانہ تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے گا۔

ایم ایس ڈی ای کی سکریٹری  محترمہ دیب شری مکھرجی نے کہا، ‘‘آٹوڈیسک کے ساتھ یہ شراکت این ا یس ٹی آئی اورآئی ٹی آئی میں تربیت دینے والے اساتذہ کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ اضافہ کرے گی کیونکہ یہ جدید ڈیزائن ٹیکنالوجیز کوووکیشنل تعلیم میں شامل کرے گی۔ ہمارا مشترکہ مقصد درس و تدریس اور حقیقی صنعتی تجربے کے درمیان خلا کو کم کرناہے، تاکہ ہمارے اساتذہ ایسی تربیت فراہم کر سکیں جو عالمی معیار کے مطابق ہو اور بھارت کو ہنر مند، ٹیکنالوجی پر مبنی صلاحیتوں کا مرکز بنانے کے سفر میں مدد فراہم  کرے۔’’

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آٹوڈیسک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، مسٹر اینڈریو اینگناسٹ نے کہا،‘‘آٹودیسک بھارت کے اس وژن  میں مدد فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے کہ وہ ہنرمند ٹیلنٹ میں عالمی رہنما بنے۔ڈی جی ٹی کے ساتھ ہماری شراکت کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل آلات اور صنعت سے متعلقہ تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کامیاب ہو سکیں۔ جیسے جیسے مصنوعی ذہانت(اے آئی) ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو بدل رہی ہے، AI کے لیے تیار ہنرمند ٹیلنٹ کی مانگ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں جدید ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی میں ہنر مندی کو مضبوط بنا کر، ہم ایک ایسی ورک فورس بنانے میں مدد کر رہے ہیں جو آج اور مستقبل میں مواقع کے لیے تیار ہو۔’’

یہ اقدام تعلیمی پروگرامز، نصاب، تعلیمی سرگرمیوں کی مشترکہ ترقی اور آٹودیسک کی ٹیکنالوجی کے استعمال پر مشتمل ہوگا۔

یہ تعاون آٹودیسک کی بھارت کے اسکل انڈیا مشن کی حمایت جاری رکھنے اور تعلیم و ووکیشنل تربیت میں ڈیجیٹل ڈیزائن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آٹوڈیسک، طلبہ اور اساتذہ کو عالمی سطح پر اپنی ڈیزائن اور میک ٹیکنالوجیز تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی جامع نصاب، عملی تربیت اور تعلیمی وسائل بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، آٹوڈیسک ایسے سرٹیفیکیشن پروگرامز میں سرمایہ کاری کرتا ہے جو طلبہ کو اپنی مہارت دکھانے اور ملازمت کے سلسلے میں مقابلے کا فائدہ حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ 1,600 آٹودیسک لرننگ پارٹنرز کے عالمی نیٹ ورک کی مدد سے فیکلٹی کی ترقی کو یقینی بنایا جاتا ہے، تاکہ اساتذہ کے پاس جدید صنعتی مہارتیں سکھانے کے لیے ضروری وسائل موجود ہوں۔

ڈی جی ٹی کے بارے میں

ہنرمندی کے فروغ اورچھوٹے کاروبارسے متعلق وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی)، بھارت میں ووکیشنل تربیت کے لیے قومی پالیسیاں بنانے، معیار قائم کرنے اور ہم آہنگی فراہم کرنے والا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے، جس میں خواتین کی تربیت بھی شامل ہے۔

اگرچہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی) ریاستی حکومتوں/مرکزی خطوں کی انتظامیہ کے تحت کام کرتے ہیں، ڈی جی ٹی مجموعی پالیسی، معیار، انسٹرکٹر ٹریننگ اور تجارتی ٹیسٹنگ کی نگرانی کرتا ہے۔ اہم اسکیموں جیسے کہ کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) ، اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم (اے ٹی ایس) اور کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کے ذریعے، جی ڈی ٹی 14,500 سے زائدآئی ٹی آئی، 33 نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس(این ایس ٹی آئی) اور انسٹی ٹیوٹس فار ٹریننگ آف ٹرینرز (آئی ٹی او ٹی) کے ذریعے ملک بھر میں 23 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ افراد کو بڑے پیمانے پر ہنرمندی کوفروغ دیتا ہے۔

یہ اے آئی ، آئی او ٹی ، میکاٹرونکس، قابل تجدید توانائی، 3ڈی پرنٹنگ، اور ڈرون ٹیکنالوجی جیسے نئے شعبوں میں آئی ٹی آئی کے جدید بنانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ صنعت کے ساتھ مضبوط رابطے کے لیے،ڈی جی ٹی ڈوئل سسٹم آف ٹریننگ (ڈی ایس ٹی) اور فلیکسی-ایم او یو ماڈل کو فروغ دیتا ہے، جبکہ تربیت یافتہ افراد میں صنعت کی تیاری اور ڈیجیٹل صلاحیت کو بڑھانے کے لیےروزگارسے متعلق ہنرمندی کو لازمی جزو کے طور پر شامل کرتا ہے۔

آٹوڈیسک کے بارے میں

دنیا کے ڈیزائنرز، انجینئرز، بلڈرز اور تخلیق کار آٹوڈیسک پر بھروسہ کرتے ہیں تاکہ وہ کسی بھی چیز کو ڈیزائن اور تیار کر سکیں۔ چاہے وہ وہ عمارتیں ہوں جن میں ہم رہتے اور کام کرتے ہیں، یا وہ گاڑیاں اور پل جن پر ہم سفر کرتے ہیں۔ چاہے وہ مصنوعات ہوں جن پر ہم انحصار کرتے ہیں، یا فلمیں اور گیمز جو ہمیں متاثر کرتی ہیں۔آٹوڈیسک کا ڈیزائن اینڈ میک پلیٹ فارم ڈیٹا کی طاقت کو بروئے کار لاتا ہے تاکہ  معلومات کے تبادلے کو تیز کیا جا سکے اور عمل کو خودکار بنایا جا سکے، اور اپنے صارفین کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے اردگرد کی دنیا تخلیق کر سکیں اور اپنے کاروبار اور سیارے کے لیے بہتر نتائج فراہم کر سکیں۔ مزید معلومات کے لیے، autodesk.com پر جائیں یا @autodesk کو فالو کریں۔

 

*****

 

UR-862  

(ش ح۔ا ع خ۔ ف ر )

 


(Release ID: 2187079) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , हिन्दी