صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہیلتھ ریسرچ کےمحکمہ نے خصوصی مہم 5.0  کامیابی کے ساتھ مکمل کی


محکمہ صحت نے مہم کے دوران عوامی شکایات کے حل کے لیے اپنے 100فیصد اہداف حاصل کر لیے

 آئی سی ایم آر اور اس کے ادارے کو اجتماعی طور پر 27 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی اور خصوصی مہم 5.0 کے تحت 10,500 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی

Posted On: 06 NOV 2025 5:07PM by PIB Delhi

ہیلتھ ریسرچ کے محکمہ (ڈی ایچ آر) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ملک بھر میں اپنے 27 اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر حصہ لیا جس کا مقصد صفائی کو فروغ دینا، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانا اور زیر التواء معاملات جیسے کہ وزیر اعظم اور ممبرپارلیمنٹ کے حوالہ جات، عوامی اپیلوں اور عوامی شکایات کو جلد نمٹانا ہے۔

مہم کی مدت کے دوران، محکمہ نے عوامی شکایات،پی جی اپیلوں، اورپی ایم او کے حوالہ جات کے حل میں اپنے 100فیصد اہداف حاصل کیے، جبکہ تمام دفاتر میں وسیع پیمانے پر صفائی مہم بھی چلائی۔

اس کے علاوہ، ریکارڈ مینجمنٹ اقدام کے حصے کے طور پر ایم پی ریفرنسز کو کلیئر کرنے اور فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے میں اہم پیش رفت ہوئی۔ آئی سی ایم آر اور اس کے اداروں نے مجموعی طور پر تقریباً 27 لاکھ روپے کی آمدنی اور مختلف فیلڈ دفاتر میں تقریباً 10,500 مربع فٹ جگہ  خالی کرائی،جس سے وسائل کی بہتر اصلاح اور دفتری کام کو موثر بنایا جا سکتا ہے۔

ہیلتھ ریسرچ  کےمحکمہ اور آئی سی ایم آر حکومت ہند کے سوچھ اور ذمہ دار انتظامیہ کے نصب العین کے مطابق اپنے کاموں میں صفائی، شفافیت اور کارکردگی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

***

 

ش ح۔ع و۔ اش ق

U NO: 863


(Release ID: 2187069) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी