سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے ایسٹ ونود نگر اسپورٹس کمپلیکس میں سنسد کھیل مہوتسو 2025-مشرقی دہلی کا آغاز کیا

Posted On: 06 NOV 2025 2:12PM by PIB Delhi

سنسد کھیل مہوتسو 2025-مشرقی دہلی، جو کہ مقامی کھیلوں کی صلاحیتوں اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، کا آج مشرقی ونود نگر اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کیا گیا۔ کارپوریٹ امور اور سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے رویندر سنگھ نیگی، ایم ایل اے پتپڑ گنج اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں، جناب ہرش ملہوترا نے زمینی سطح پر کھیلوں کی ایک مضبوط ثقافت کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا،جس میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ’وکست بھارت‘ کے وژن کی بازگشت ہو۔

وزیر موصوف نے نوجوانوں کی غیر معمولی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے تمام عمرکے گروپوں کے لیے جسمانی فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو ان کی بے پناہ توانائی اور جذبے کی گواہی دیتا ہے۔

جناب ہرش ملہوترا نے اس بات پر زور دیا کہ سنسد کھیل مہوتسو کا مقصد نہ صرف کھیلوں اور فٹنس کو فروغ دینا ہے بلکہ حقیقی ٹیلنٹ کی شناخت اور ان کی پرورش بھی ہے، جو نوجوانوں کو مضبوط قوم کی تعمیر کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

کھیل کے 5 ایس - رفتار، صلاحیت، مہارت، طاقت، اور جذبہ کا حوالہ دیتے ہوئے ،جناب ملہوترا نے زور دیا کہ جذبہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے تاریخی کھیلو بھارت نیتی 2025 کا بھی ذکر کیا، جس کا مقصد ملک کے کھیلوں کے منظر نامے کو نئی شکل دینا اور کھیلوں کے ذریعے شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کو تعلیم اور ثقافت کے برابر اہمیت دی جانی چاہئے، انہوں نے ہندوستان کے مستقبل کے کھیلوں کے چیمپئنوں کی پرورش میں اس طرح کے اقدامات کے کردار کو اجاگرکیا۔

سنسد کھیل مہوتسو میں مختلف شعبوں میں 11 مقابلے ہوں گے، جن میں ایتھلیٹکس، کبڈی، کھو کھو، والی بال، ریسلنگ، فٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہیں، جو کہ مختلف عمر کے زمروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

جناب ملہوترا نے کہا کہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں مدد اور راستے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے آخر میں اسکولوں، کالجوں، اسپورٹس کلبوں اور مقامی کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں اور مہوتسو کو شاندار طریقے سے کامیاب بنائیں۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

******

(ش ح ۔ک ح ۔ع ر(

U. No. 850


(Release ID: 2187006) Visitor Counter : 6