لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکرنے گرونانک جینتی کے موقع پر عوام کومبارکباد دی

Posted On: 04 NOV 2025 9:45PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے گرونانک جینتی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا:

’’سکھ مذہب کے بانی، جناب گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ گرو نانک دیو جی نے انسانیت، مساوات اور سچائی کے اصولوں سے دنیا کو روشنی بخشی۔‘‘

اُن کی تعلیمات نے معاشرے میں ہمدردی، خدمت اور بقائے باہمی کا جذبہ بیدار کیا اور مذہب کو انسانیت کی بھلائی کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے ذات پات، مذہب اور امتیاز سے بالاتر ہو کر انسانیت کو ایک کرنے کا پیغام دیا اور یہ سکھایا کہ نیک عمل اور اچھے کردار ہی زندگی کی اصل روح ہے۔

دعا ہے کہ گرو صاحب کی پاکیزہ تعلیمات ہمیشہ ہمیں سچائی، محبت اور بے لوث خدمت کے راستے پر چلنے کی رہنمائی کرتی رہیں۔

************

ش ح۔ ت ف۔ش ت

 (U-840)


(Release ID: 2186860) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी