وزارتِ تعلیم
اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمہ نے ملک گیر پیمانے پر بہتر صفائی، کارکردگی اور اسکولوں میں تبدیلی کے ساتھ خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
Posted On:
05 NOV 2025 8:48PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی( ڈی او ایس ای ایل) نے خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہی تھی۔ اس مہم کے دوران پورے ملک کے اسکولوں اور متعلقہ سرکاری دفاتر میں صفائی، کارکردگی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی۔
- وزیر مملکت برائے تعلیم، مہارت کی ترقی اور صنعت کاری جناب جینت چودھری نے یکم نومبر 2025 کو نئی دہلی کے دہلی کینٹ میں واقع پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسکول کے صفائی متر کو اسکول کے صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کے قیام میں ان کی لگن اور خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے طلبہ سے بھی گفتگو کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے اسکول میں صفائی برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کریں۔



- مورخہ 9اکتوبر 2025 کو اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمہ کے سکریٹری جناب سنجے کمار کی صدارت میں ای-ویسٹ کے بارے میں آگاہی اور کمی پر ایک ویبینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ای-ویسٹ کے خطرات اور اس کے ذمہ دارانہ تصرف کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا تھا۔
- اس کے بعد مشن لائف کے تحت ایک قومی سطح کی ای-ویسٹ مینجمنٹ مہم اور جمع کرنے کی مہم منعقد کی گئی، جس کا انعقاد ایکو کلبز کے زیر اہتمام کیا گیا اور یہ مہم آسام، ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور چنڈی گڑھ کے 1,000 سے زائد اسکولوں تک محیط تھی۔ 989 اسکولوں میں منعقدہ 83 ورکشاپس میں 99,692 سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا، جس کے ذریعے ای-ویسٹ کے ذمہ دارانہ اتلاف اور پائیدار طرز زندگی کے بارے میں آگاہی پھیلائی گئی۔ اس دوران 3,937 کلوگرام ای-ویسٹ جمع کیا گیا، جس سے محتاط استعمال کے پیغام کو فروغ ملا۔


گورننس میں صفائی اور کارکردگی کو ادارہ جاتی شکل دینا
- خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈی او ایس ای ایل نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں جن کا مقصد سرکاری کام کاج میں کارکردگی اور جوابدہی کو بہتر کرنا تھا۔ اس مہم میں زیر التواء امور کا جائزہ لینا، ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز اور منظم کرنا اور غیر ضروری فائلوں کو ختم کرنا شامل تھا تاکہ انتظامی ردعمل میں بہتری آ سکے۔ ان منظم اقدامات سے سرکاری دفاتر میں صفائی (Swachhata) کو ادارہ جاتی شکل دینے میں مدد ملی، جس سے نظم و ضبط، شفافیت اور کارکردگی کا کلچر فروغ پایا۔
اسکول کے ماحول کو بہتر بنانا
- ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہمات، سفیدکاری، رنگ و روغن، مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کے ذریعے واضح تبدیلی دیکھی گئی۔ بہتر سہولیات جیسے جدید بیت الخلا، مرمت شدہ برقی تنصیبات اور صاف پانی کے نظام نے محفوظ اور صحت مند تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


- مورل پینٹنگز، وال آرٹ،بی اے ایل اے((Building as Learning Aid خصوصیات اور ثقافتی نمونے، جن میں مدھوبنی، وارلی اور دیگر مقامی فنون شامل کیے گئے۔ جس کے ذریعے اسکولوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے اسکول کی عمارتیں تخلیقی اور پرکشش مقامات بن گئی ہیں جو تعلیم کے عمل کو مؤثر اور دلکش بناتی ہیں۔

- نیشنل بال بھون میں مشن لائف کے تحت ایکو کلب کے زیر اہتمام خراب سامان سے ایک جدید تنصیب (installation) تیار کی گئی ہے۔ بے کار لکڑی، لوہے کی سلاخیں، نٹس، بولٹس اور سیمنٹ استعمال کرتے ہوئے یہ فن پارہ پائیداری اور تخلیقی دوبارہ استعمال کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ماحول کے تحفظ کے شعور اور اسکول کے طلبہ کی صاف، سبز مستقبل کے لیے عزم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔




سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے نتیجے میں درج ذیل نتائج حاصل ہوئے ہیں:

اسکولوں، انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور کمیونٹی کے مشترکہ اقدامات کے ذریعے خصوصی مہم 5.0 نے وزارتِ تعلیم کے عزم کو دوبارہ تقویت دی کہ تعلیمی ماحول کو صاف، مؤثر اور پائیدار بنایا جائے۔ اس مہم سے اسکولی تعلیم کے نظام میں سوچھتا اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ ملا ہے۔
****
( ش ح ۔م ع ن۔ع ن)
U. No. 834
(Release ID: 2186843)
Visitor Counter : 5