اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک ماہ اکتوبر کی بہترین پیداوار درج کی

Posted On: 05 NOV 2025 3:56PM by PIB Delhi

ایم او آئی ایل نے اکتوبر 2025 میں 1.60 لاکھ ٹن کے بقدر مینگنیز کی پیداوار درج کی، جو کہ اس کے آغاز سے لے کر اب تک ماہ اکتوبر کی سب سے بہتر پیداوار ہے، اور یہ گذشتہ برس کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے میں 9.1 فیصد زائد ہے۔ مالی برس 2026 کے پہلے چھ مہینوں میں کمپنی نے 11.04 لاکھ ٹن کے بقدر پیداوار درج کی ہے جو کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.5 فیصد زائد ہے۔

کھوج پر اپنی خصوصی توجہ جاری رکھتے ہوئے، ایم او آئی ایل نے اپریل-اکتوبر 2025 کی مدت کے دوران 57275 میٹر  اعلیٰ ترین تحقیقی کور ڈرلنگ کا ہدف حاصل کیا۔

اس کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب اجیت کمار سکسینہ نے کہا، ’’ یہ حوصلہ افزا ہے کہ پہلے سات مہینوں کے دوران پیداوار میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ایم او آئی ایل ٹیم موجودہ سال میں ایک اور متاثر کن کارکردگی درج کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:815


(Release ID: 2186688) Visitor Counter : 6