ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے فلپائن میں نالج ایکسچینج مشن کی قیادت کی، ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ میں گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنایا


ہم صرف علم کا تبادلہ نہیں کرتے بلکہ ہم مشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی طاقت پیدا کرتے ہیں: جناب جینت چودھری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2025 3:50PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے تعلیم، جناب جینت چودھری نے 20 سے 22 اکتوبر 2025 کے دوران فلپائن میں اپنے نالج ایکسچینج مشن کے دوران کہا کہ ’’جب گلوبل ساؤتھ کی قومیں ایک دوسرے سے سیکھتی ہیں، تو ہم صرف علم کا تبادلہ نہیں کرتے ہیں بلکہ ہم مشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی طاقت پیدا کرتے ہیں۔‘‘ عالمی بینک کی طرف سے سہولت کاری کےسا تھ اس دورے نے گلوبل ساؤتھ میں مہارتوں، انٹرپرینیورشپ اور انسانی سرمائے کی ترقی پر شراکت داری کو آگے بڑھانے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت کو اجاگر کیا۔

’’فلپائن کے ہمارے دورے نے گہری گرمجوشی اور مشترکہ امنگوں کی تصدیق کی ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتی ہیں۔ بھارت-فلپائن شراکت داری کی جڑیں ایک مشترکہ عقیدے پر مبنی ہیں کہ ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری جامع ترقی کو آگے بڑھانے کا سب سے طاقتور طریقہ ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے طور پر، ہمارا تعاون صرف بہترین طور طریقوں کے تبادلے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ایک زیادہ مساوی اور مستقبل کے لیے تیار دنیا کے لیے راستے بنانے کے بارے میں ہے۔

جمہوریہ فلپائن کے محنت اور روزگار کے محکمے کے سکریٹری جناب بینوینیڈو لاگوسما کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور بھارت سرکار کے وزیر مملکت برائے تعلیم، جناب جینت چودھری نے ہنر مندی کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر وسیع پیمانے پر گفت و شنید کی۔

دونوں رہ نماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی لیبر مارکیٹوں میں روزگار کی صلاحیت کو بڑھانے اور افرادی قوت کی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے عالمی افرادی قوت کے چیلنجوں سے نمٹنے اور منصفانہ، مستقبل کے لیے تیار ہنر مندی کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ڈیٹا پر مبنی پالیسی فریم ورک اور ادارہ جاتی علم کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب چودھری نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ای ایس ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل جناب جوز فرانسسکو بینیٹیز سے بھی ملاقات کی جو فلپائن کا اعلیٰ ادارہ ہے جو افرادی قوت اور ہنر مندی کے منصوبے بنانے، قابلیت کے معیارات اور تشخیص کا تعین کرنے اور سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ٹی وی ای ٹی) کے لیے قومی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔

جناب چودھری نے فلپائن کے دیگر اہم اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی مصروفیات میں حصہ لیا، جن میں مائیگرنٹ ورکرز ڈپارٹمنٹ (ڈی ایم ڈبلیو)، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ای ایس ڈی اے)، فلپائن اسٹیٹسٹکس اتھارٹی (پی ایس اے) اور اوورسیز ورکرز ویلفیئر ایڈمنسٹریشن (او ڈبلیو ڈبلیو اے) شامل ہیں۔ گفت و شنید تیزی سے ترقی پذیر عالمی افرادی قوت کے لیے ہنر مندی کی ترقی، لیبر موبلٹی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی فریم ورک پر مرکوز رہی۔

سرکاری مصروفیات کے موقع پر جناب چودھری نے فلپائن میں مقیم بھارتی تارکین وطن سے بھی گفت و شنید کی۔ انھوں نے انٹرپرائز، سیکھنے اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے بھارت-فلپائن تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کا جشن مناتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ایک ’’زندہ پل‘‘ کے طور پر ان کے کردار کی ستائش کی۔ بیرون ملک مقیم بھارتی اراکین نے بھارت اور فلپائن کے درمیان تعلیمی اور پیشہ ورانہ روابط کو گہرا کرنے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

یہ دورہ ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنانے، بہترین طور طریقوں کے تبادلے، اور صلاحیت سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جو نوجوانوں کو بااختیار بناتے ہیں اور جامع ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ بھارت-فلپائن تعاون اس بات کے ایک ماڈل ہے کہ کس طرح علم کا تبادلہ گلوبل ساؤتھ میں پائیدار انسانی سرمائے کی ترقی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

وزیر موصوف کے ساتھ آنے والے بھارتی وفد میں ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سینئر افسران اور اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ کی ریاستوں کے نمائندے شامل تھے۔ ان کی شرکت مستقبل کے لیے تیار، عالمی سطح پر متعلقہ ہنر مندی کے ایکو سسٹم کی تعمیر میں مرکز اور ریاست کی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔

 

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 802


(ریلیز آئی ڈی: 2186544) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी