نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر کا نیتی آیوگ کا دورہ

Posted On: 04 NOV 2025 6:57PM by PIB Delhi

 نیتی آیوگ نے 04 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں سری لنکا کے ایک معزز وفد کی میزبانی کی، جس کی قیادت سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر جناب سجیت پریم داسا کر رہے تھے۔

اپنے افتتاحی کلمات میں حزب اختلاف کے لیڈر نے بھارت کے وزیر اعظم کی قیادت میں گذشتہ 11 سالوں میں بھارت کے تبدیلی کے سفر کی ستائش کی اور زمینی سطح پر عمل درآمد کے ساتھ طویل مدتی پالیسی ڈیزائن کو جوڑنے کے لیے پالیسی تھنک ٹینک کے طور پر نیتی آیوگ کے کردار کو سمجھنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وائس چیئرمین جناب سمن کے بیری نے بھارت کی اقتصادی تبدیلی کی سمت میں عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کی قیادت میں بھارت کے جاری اقدامات کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں بھارت کے پالیسی عمل اور تبدیلی کے اقدامات پر بصیرت کا اشتراک کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وائس چیئرمین نے علاقائی تعاون کو بڑھانے اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے نیتی آیوگ کے مسلسل عزم پر زور دیتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا ۔ دونوں حکومتوں کے درمیان سرکاری چینلوں کے ذریعے اتفاق کیا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 786


(Release ID: 2186437) Visitor Counter : 7
Read this release in: हिन्दी , English