بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی نے بین الاقوامی انتخابی مہمانوں کے پروگرام 2025 کے شرکاء کو بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا مشاہدہ کرنے کے لیےمنظوری دی

Posted On: 04 NOV 2025 6:13PM by PIB Delhi
  1. انڈیا کے الیکشن کمیشن نے آج نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں بین الاقوامی الیکشن وزیٹرس پروگرام (آئی ای وی پی) 2025 کا آغاز کیا۔
  2. چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔
  3. افتتاحی اجلاس میں فرانس، جنوبی افریقہ، بیلجیم، انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کولمبیا کے 7 ممالک سے 14 شرکاء نے شرکت کی۔
  4. شرکاء کو ای وی ایم کا مشاہدہ  کرایا گیا جس کے بعد ای سی آئی کے سینئر افسران نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ہندوستان میں انتخابات کے انعقاد سمیت انتخابات کے مختلف پہلوؤں پر پریزنٹیشن دی۔
  5. آی ای وی پی میں 5سے6 نومبر 2025 تک بہار کا دو روزہ دورہ شامل ہے جہاں شرکاء ای وی ایم ڈسپیچ مراکز کا دورہ کریں گے اور 6 نومبر 2025 کو اصل پولنگ کا مشاہدہ کریں گے۔
  6. آی ای وی پی دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اورشمولیت کے لیے ای سی آئی  کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔
  7. 2014 سے، آی ای وی پی ہندوستان کے انتخابی نظام کی طاقتوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کر رہا ہے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اپنائے گئے بہترین طریقوں کا اشتراک کر رہا ہے۔

 

*****

 ( ش ح ۔ ع و۔اش ق)

U. No. 777


(Release ID: 2186397) Visitor Counter : 13