خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صفائی کو فروغ دینے اور دفتری کارکردگی کو بڑھانے کے  لئےفوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت خصوصی مہم 5.0 میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے


فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت نمایاں پیش رفت حاصل کی، صفائی کو فروغ دیا اور زیر التوامقدمات کم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2025 5:36PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت ( ایم او ایف پی آئی) خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر  اور بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے، جس کا مقصد تمام وزارتوں/محکموں کے تمام دفاتر میں صفائی کو فروغ دینا اور سرکاری دفاتر کے ساتھ عوام کے تجربے کو بڑھانا ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے مقاصد کے مطابق وزارت نے ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے، ریکارڈ کے انتظام کی تعمیل (315 فائلوں کا جائزہ لینے کے لیے) اور زیر التواء ریفرنسز کے حل کے لیے اپنے اہداف کی نشاندہی کی ہے،  جس میں وزیر اعظم کے دفتر سے (2)، اراکین پارلیمنٹ/ریاستی حکومتوں کی جانب سے پارلیمانی یقین دہانیاں (9)، لوک شکایات /اپیل(203) وغیرہ سمیت زیر التوا معاملوں کے تدارک کے سلسلہ میں اپنے اہداف کی شناخت کی۔

اعلیٰ حکام خصوصی مہم 5.0 کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ تر مقررہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت نے 315 فائلوں کا جائزہ لیا ہے اور ان میں سے 267 کو کلیئر کیا ہے۔ مزید برآں، وزیراعظم کے دفتر سے زیر التواء مقدمات (2)، ارکان پارلیمنٹ/ریاستی حکومتوں کے (09)، اور عوامی شکایات/اپیلیں (71) کو ضروری کارروائی کے بعد نمٹا دیا گیا ہے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے یکم اکتوبر2025 کو صفائی مہم چلائی، جس کی قیادت سکریٹری، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (ایف پی آئی) نے کی اور 3 ستمبر2025  کو ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا۔ صفائی مہم کے بعد کل 125 مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا، اور وزارت کو کچرے کو ٹھکانے لگانے سے59,001 کی آمدنی بھی ہوئی۔ مزید برآں، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری نے خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے 30 اکتوبر 2025 کو ریکارڈ روم سمیت وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے احاطے کا معائنہ کیا۔

وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز مستقبل میں مزید صفائی مہم چلا کر اس مہم کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ دفتری جگہ کی صفائی، موثر انتظام اور ورک فلو کو یقینی بنایا جا سکے اور زیر التوا مقدمات کو موثر طریقے سے نمٹایا جا سکے۔

*****

ش ح-ظ ا-م ر

UR-763


(ریلیز آئی ڈی: 2186394) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी