وزارت دفاع
ہندوستانی فوج نے ینگ لیڈرز فورم کا اہتمام کیا -‘‘ویر یووا: ہندوستان کی قومی سلامتی اور ترقی کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا’’
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2025 5:20PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج نے سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز ( سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے تعاون سے 31 اکتوبر 2025 کو مانک شا سینٹر، نئی دہلی میں ینگ لیڈرز فورم ( وائی ایل ایف) کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب 27-28 نومبر 2025 کو طے شدہ تیسرے چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ (سی ڈی ڈی) کے پیش خیمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ سی ڈی ڈی ہندوستانی فوج کا پرچم بردار سالانہ سیمینار ہے، جس کا اس سال کا موضوع ہے-‘‘اصلاحات کے ذریعے تبدیلی: ایک مضبوط، محفوظ، اور ترقی یافتہ ہندوستان۔’’
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں منعقدہ قومی اتحاد کے دن فورم نے ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی روح کو مجسم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کےنوجوان تبدیلی کے محرکات کے طور پر 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے راستے پر قومی تبدیلی کے محرک اور فائدہ اٹھانے والے دونوں ہیں۔
اس تقریب نے آرمی، اکیڈمی، تھنک ٹینکس، انٹرپرینیورشپ اور تحقیق کے ساتھ ساتھ این سی سی کیڈٹس، اسکول کے طلباء، صنعت کے شراکت داروں اور مسلح افواج اور سی اے پی ایفس کے نوجوان رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کو ملک بھر کے فوجی تربیتی اداروں، آئی آئی ٹیز ، یونیورسٹیوں اور پیشہ ورانہ مراکز سے براہ راست نشر کیا گیا، جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔
اس تقریب سے پارلیمانی اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو، آرمی چیف جنرل جناب اوپیندر دویدی اور ممبر پارلیمنٹ جناب تیجسوی سوریہ نے خطاب کیا۔
مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کی تقریر
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں ہندوستان کے نوجوانوں اور مسلح افواج کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور میجر باب کھاتھنگ کو ہندوستان کے اتحاد اور خودمختاری میں ان کی شراکت کے لئے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی طاقت اور تہذیبی طاقت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ہندوستان کی 7 فیصد سے زیادہ کی مضبوط اقتصادی ترقی کو قومی اعتماد کی تجدید اور اگلی دو دہائیوں میں ایک ترقی یافتہ، خود انحصار ملک بننے کی صلاحیت کی علامت قرار دیا۔ جسمانی تندرستی، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو نوجوانوں کے لیے ضروری خصوصیات قرار دیتے ہوئے، انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے جس عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں اس کے ساتھ ملک کی تبدیلی کی قیادت کریں۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ نوجوان ہندوستانیوں اور فوج کے مشترکہ عزم سے ہندوستان کو 2047 تک دنیا کے سرکردہ ممالک میں اس کا صحیح مقام حاصل ہوگا۔
آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کا خطاب
اپنے خطاب میں جناب جنرل اوپیندر دویدی نے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل اور اس کی خودمختاری کے تحفظ میں نوجوانوں کے اہم کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے 35 سال سے کم عمر کی 65 فیصد آبادی کے ساتھ ہندوستان کے آبادیاتی فائدہ کو اجاگر کیا، جو جدت، ہمت اور توانائی کے ذخائر کی نمائندگی کرتا ہے جسے نظم و ضبط اور مقصد کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے ہندوستانی فوج کی تبدیلی کی دہائی کا خاکہ پیش کیا، جس میں تنظیم نو، تکنیکی اختراعات، اور آئی آئی ٹیز میں آرمی سیلز، ٹیکنالوجی کلسٹرز اور انڈین آرمی انٹرن شپ پروگرام (2025) جیسے اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کی شمولیت پر توجہ دی گئی۔ آپریشن سندور میں نوجوانوں کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اسے ہندوستان کے عزم اور تحمل کی ایک اہم مثال قرار دیا، جو مسلح افواج کی اخلاقی طاقت اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔
آرمی چیف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود انحصاری، شہری ذمہ داری اور قومی فخر کو 2047 میں ایک محفوظ اور خود انحصار ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف بڑھنے کے لیے رہنما اقدار کے طور پر اپنائیں۔
جناب تیجسوی سوریا کا خطاب
‘‘ہندوستان کے مستقبل کے لیے ایک متاثر کن ویژن’’ کے عنوان سے اپنے خطاب میں جناب تیجسوی سوریہ نے ہندوستان کی اخلاقی اور اسٹریٹجک طاقت کی بنیاد کے طور پر نوجوانوں کی طاقت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کارگل جنگ کی اپنی یادوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح قربانی اور بااختیاریت نے ملک کی خدمت کرنے کے ان کے عزم کو متاثر کیا۔ للتادتیہ سے لے کر رانی چنما اور مہارانا پرتاپ تک ہندوستان کی بہادری کی میراث کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان محرومی سے لے کر امکان تک کے ایک سنگ میل پر کھڑا ہے جو چاند پر اترنے ڈجیٹل گورننس اور ایک فروغ پذیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام جیسے سنگ میلوں سے نشان زد ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایک خود انحصار، نظم و ضبط اور متحد ہندوستان کی تعمیر کریں، جہاں اختراع اور سالمیت ایک ترقی یافتہ ہندوستان @2047 کی طرف ملک کے مارچ کو تشکیل دیتی ہے۔
‘ینگ لیڈرز فورم 2025 ’نے ہندوستان کی اسٹریٹجک کمیونٹی اور لیڈروں کی اس کی اگلی نسل کے درمیان ایک پل کا کام کیا، جس نے قومی سلامتی کے لیے پورے ملک کے نقطہ نظر کے لیے ہندوستانی فوج کے عزم کی تصدیق کی۔ فورم میں ہونے والی بات چیت چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ 2025 کے وسیع ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی، جس کا موضوع ‘‘اصلاح سے تبدیلی تک: ایک مضبوط، محفوظ، اور ترقی یافتہ ہندوستان’’ ہے۔
تقریب کا اختتام اس اثبات کے ساتھ ہوا کہ ہندوستان کے نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت، اس کی خوشحالی کے معمار اور اس کی خودمختاری کے محافظ ہیں۔




************
ش ح-ظ ا-م ر
UR-761
(रिलीज़ आईडी: 2186373)
आगंतुक पटल : 28