قانون اور انصاف کی وزارت
عزت مآب وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے قانون اور انصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمے میں خصوصی مہم 5.0 کی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2025 8:40PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال (انچارج) نے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری اور جناب آر کے پٹنائک، ایڈیشنل سیکریٹری/نوڈل افسر کے ہمراہ قانون اور انصاف کی وزارت کےقانون ساز محکمے میں خصوصی مہم 5.0 کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیر موصوف نے مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جس میں فائلوں کی چھان بین اور درکار فائلوں کی علیحدگی، پرانی دستاویزات کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) کو منتقل کرنا، ای-ویسٹ کوٹھکانے لگانا،اس کی نیلامی اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
عزت مآب وزیرموصوف نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت مذکورہ محکمے کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کی۔




******
(ش ح ۔ش م ۔ م ا)
Urdu.No-769
(ریلیز آئی ڈی: 2186371)
وزیٹر کاؤنٹر : 22