قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر رن فار یونٹی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2025 8:42PM by PIB Delhi

انون و انصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمے نے 31  اکتوبر 2025  کو کرتویہ پتھ پر’’رن فار یونٹی‘‘ کا انعقاد کیا، جو سردار ولابھ بھائی پٹیل کی 150  ویں سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔راشٹریہ ایکتا دیوس ہر سال 31  اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش کے موقع پران کویاد کیا جا سکے اور ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے عزم کو دوبارہ سے مضبوط کیا جا سکے۔اس موقع پرسکریٹری ڈاکٹر راجیو منی کے ہمراہ جناب آر کے پٹنایک، ایڈیشنل سیکریٹری اور نوڈل افسر، ڈاکٹر کے وی کمار، ایڈیشنل سیکریٹری اور لیجسلیٹو ڈپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران و عملے نے تمام افسران اور عملے کو راشٹریہ ایکتا دیوس کاعہد دلایا۔ اس عہد نے ان کے اجتماعی عزم کو مضبوط کیا کہ وہ ملک کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔اس پروگرام کے ذریعے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی میراث کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قومی ہم آہنگی، اتحاد اور اجتماعی ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔

******

 

(ش ح ۔ش م ۔  م ا)

Urdu.No-768

 


(ریلیز آئی ڈی: 2186369) وزیٹر کاؤنٹر : 25
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी