سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں صفائی اور زیر التوا امور کی کمی میں قابل ذکر حصولیابیاں حاصل کی گئیں
Posted On:
04 NOV 2025 3:48PM by PIB Delhi
معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے حکومتی نظاموں میں صفائی کو مستحکم کرنے اور زیر التوا امور کو کم کرنے کے عزم سے متاثر ہو کر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے محکمے نے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کے نفاذی مرحلے کا آغازکیااوراس کے بعد تیاری کے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد حکومتی دفاتر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانا اور عوامی اداروں میں کارکردگی کو بڑھانا تھا۔صفائی کی اس مہم کے دوران خاص توجہ فیلڈ اور غیر مقامی دفاتر پر دی گئی، جس میں منسلک اور ذیلی یونٹس شامل ہیں۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے محکمے کے اداروں کی جانب سے انجام دی گئی صفائی کی سرگرمیوں کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے محکمے نے خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جس سے اس کے ہیڈکوارٹر اور ملک بھر کے تمام خود مختار اداروں اور ذیلی دفاتر میں صفائی کے عزم کی دوبارہ تصدیق ہوئی۔ اس مہم میں دفتر کے کمروں کی بہتر ترتیب، مجموعی کام کرنے کے ماحول میں بہتری، حکمرانی میں کارکردگی میں اضافہ اور مہم کے دوران شناخت شدہ فضلہ اور الیکٹرانک فضلہ کے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خاص زور دیا گیا۔
تیاری کے مرحلے کے آغاز سے ہی، ڈی ایس ٹی اور اس کے دفاتر/اداروں نے صفائی کی مہم کے لیے اہم مقامات کی نشاندہی کی۔ مجموعی طور پر 318 مقامات صفائی کے لیے منتخب کیے گئے، جبکہ 6,600 سے زیادہ دستاویزی شکل میں فائلوں اور تقریباً 1,046 ای-فائلز کا جائزہ لینے کے لیے ان کی شناخت کی گئی۔ ترقی کی رفتار کوایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر روزانہ باقاعدگی سے ریکارڈ اور اپڈیٹ کیا گیا، جسے اصلاحات انتظامیہ اور عوامی شکایات کامحکمہ (ڈی اے آر پی جی) منظم کرتا ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے محکمے کی جوائنٹ سیکریٹری (ایڈمن) اور خصوصی مہم 5.0 کی نودل افسر محترمہ اے دھنالکشمی نے مہم کی پیش رفت کی سرگرم نگرانی کی، متعدد دفاتر کا دورہ کیا اور عملے کی محنت کی تعریف کی۔ ان کی حوصلہ افزائی نے رفتار برقرار رکھنے اور ٹیموں کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
نفاذکامرحلہ ایسے نتائج کے ساتھ مکمل ہوا جو مقررہ اہداف سے تجاوز کر گئے۔ یہ مہم “صفائی کا میلہ” کے طور پر 819 مقامات پر منعقد کی گئی، جس میں تمام سیکشنز، ڈویژنز، خود مختار ادارے اور ذیلی دفاتر نے سرگرم طورپر شرکت کی۔ قابل ذکر طور پر 2.10 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کیا گیا اور اسکریپ اور الیکٹرانک فضلےکوٹھکانے لگانے سے 6.82 لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی۔ریکارڈ مینجمنٹ منصوبے کے تحت 18,038 دستاویزی شکل میں فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں 7,907 فائلز کو ختم کردیا کیا گیا۔ اس کے علاوہ 4,610 ای-فائلز کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 1,107 فائلز کامیابی سے بند کی گئیں۔ ڈی ایس ٹی اور اس کے دفاتر/اداروں کی جانب سے باقاعدہ ٹویٹس کے ساتھ ساتھ رنگولی بنانے، واکاتھون/ریلی جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں تاکہ صفائی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

ڈی ایس ٹی کی خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے تحت سی ای این ایس اے آئی پر واکاتھون/ریلی

ڈی ایس ٹی کے تحت واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی (ڈبلیو آئی ایچ جی) میں رنگولی مقابلے کا انعقاد
مجموعی طور پرخصوصی مہم 5.0 نے اجتماعی کوشش اور ادارتی فخر کے جذبے کی بہترین مثال پیش کی۔ اس نے یہ دکھایا کہ مرکوز کوششیں، متاثر کن قیادت اور اوپر سے نیچے تک سبھی کی شرکت کس طرح انتظامی مقامات کو صاف، منظم اور مؤثر ماحول میں بدل سکتی ہیں۔ یہ مہم نہ صرف اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ مذکورہ پورے محکمہ میں ذمہ داری، پائیداری اور بہترین خدمت کے کلچر کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوئی۔
******
(ش ح ۔ش م ۔ م ا)
Urdu.No-758
(Release ID: 2186328)
Visitor Counter : 5