وزارت خزانہ
سی بی آئی سی اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے خصوصی مہم 5.0 کی کامیابی سے تکمیل
تقریباً 250 کلوگرام این ڈی پی ایس منشیات (ہیروئن، کوکین، گانجہ، چرس وغیرہ)، گٹکھا/پان مسالہ، 26 لاکھ غیر ملکی سگریٹ، اور ای سگریٹ جس کی قیمت 1,011 کروڑ روپے ہے، کو سی بی آئی سی کی فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے محفوظ طریقے سے تباہ کر دیا گیا
این اے سی آئی این فرید آباد اور سی جی ایس ٹی فرید آباد نے ای ویسٹ مینجمنٹ ضابطہ ، 2022 کے مطابق 178 مانیٹر، 70 سی پی یو، 88 پرنٹرز، 37 یو پی ایس، 20 کی بورڈ، 10 ماؤس، 3 فوٹو کاپی مشینیں اور 7 ایئر کنڈیشنرز کو ٹھکانے لگایا
سی بی آئی سی کے تحت 606 دفاتر میں ریکارڈ مینجمنٹ مہم چلائی گئی
نظرثانی شدہ 41,055 فائلوں میں سے 23,743 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا
ریاستوں اور عوامی علاقوں میں سی بی آئی سی دفتر کے احاطے میں 1,200 صفائی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا
تقریباً 5.29 لاکھ روپے کی آمدنی 22,728 کلوگرام اسکریپ کو ضائع کرنے سے حاصل ہوئی، جس سے 43,009 مربع فٹ اضافی دفتری جگہ خالی ہوئی
Posted On:
03 NOV 2025 9:34PM by PIB Delhi
بالواسطہ ٹیکس کے مرکزی بورڈ اور کسٹمز (سی بی آئی سی)، محکمہ محصولات، وزارت خزانہ، 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر مصروف ر ہے، جس میں صفائی، ریکارڈ کے انتظام اور ایم او ای ایف سی سی 2 کے ای ویسٹ مینجمنٹ ضابطہ، 2025 کے مطابق پیدا ہونے والے ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
سی بی آئی سی کی فارمیشنز کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کئی اہم سنگ میل حاصل ہوئے جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔
- این اے سی آئی این فرید آباد اور سی جی ایس ٹی فرید آباد نے ای ویسٹ مینجمنٹ ضابطہ، 2022 کے مطابق 178 مانیٹر، 70 سی پی یو، 88 پرنٹرز، 37 یو پی ایس، 20 کی بورڈ، 10 ماؤس، 3 فوٹو کاپی مشینیں اور 7 ایئر کنڈیشنرز کو ٹھکانے لگایا۔
- سی بی آئی سی کے تحت 606 دفاتر میں ریکارڈ مینجمنٹ مہم چلائی گئی۔
- نظرثانی شدہ 41,055فائلوں میں سے 23,743 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا۔
- 4,398 میں سے 1,054 ای فائلوں کا جائزہ لیا اور بند کیا گیا۔
- ریاستوں اور عوامی علاقوں میں سی بی آئی سی دفتر کے احاطے میں 1,200 صفائی کے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔
- 5.29 لاکھ روپے (تقریباً) 22,728 کلوگرام سکریپ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہوئے ، جس میں 8,801 کلوگرام ای ویسٹ بھی شامل ہے، جس سے دفتر کی 43,009 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔
- تقریباً 250 کلوگرام این ڈی پی ایس منشیات (ہیروئن، کوکین، گانجا، چرس وغیرہ)، گٹکھا/پان مسالہ، 26 لاکھ غیر ملکی سگریٹ، اور ای سگریٹ جس کی قیمت تقریباً 1,011 کروڑ روپے ہے۔ سی بی آئی سی کی فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے محفوظ طریقے سے ضائع کر دیے گئے۔
مختلف کسٹمز اور جی ایس ٹی دفاتر میں کئی بہترین طور طریقوں کو نافذ کیا گیا۔ بہترین طرز عمل کے تحت، سی بی آئی سی کے تحت فیلڈ فارمیشنز کے ذریعہ درج ذیل خصوصی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
- قومی ورثے کا تحفظ -
- احمد آباد جی ایس ٹی اور سی ایکس زون کے افسران نے سرکھیج روجا ہیریٹیج سائٹ پر صفائی مہم چلائی۔
- ڈی جی اے آر ایم دہلی کے افسران نے دہلی کے پرانہ قلعہ میں صفائی مہم چلائی۔
- پونے جی ایس ٹی اور سی ایکس کے افسران نے پونے سے 30 کلومیٹر فاصلے پر واقع سنہا گڑھ قلعے کی صفائی کی۔
ساحل سمندر کی صفائی کی سرگرمیاں
- بنگلور کسٹمز کے افسران نے خصوصی مہم 5.0 کے حصہ کے طور پر کاروار اور پنمبور کے ساحل پر صفائی مہم چلائی۔
- ممبئی جی ایس ٹی اور سی ایکس کے افسران نے ممبئی کے چنچنی ساحل پر صفائی مہم چلائی۔
- تریچی کسٹمز (پریوینٹیو) کے افسران نے توتیکورن کسٹمز ہاؤس کے قریب واقع روچی پارک بیچ پر بھی صفائی مہم چلائی۔
- سوچھتا ریلی اور سائکلوتھون پروگرام - بنگلورو جی ایس ٹی اور سی ایکس نے سوچھتا ریلی کا انعقاد کیا اور پونے جی ایس ٹی اور سی ایکس نے صفائی کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے سائکلوتھون پروگرام کا انعقاد کیا۔
- محکمہ جاتی رہائشی کمپلیکس میں صفائی - جام نگر کسٹمز کالونی، راجکوٹ میں اسٹاف کالونی، ویزاگ میں سینڈ ہلز اسٹاف کوارٹرز، توتیکورن میں رہائشی کوارٹرز اور اکسا، ممبئی میں محکمہ جاتی گیسٹ ہاؤس کی صفائی ،خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر کی گئی۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، ترواننت پورم جی ایس ٹی اور سی ایکس زون کے ذریعہ کالی کٹ اسٹاف کوارٹرز میں ایک انسینریٹر نصب کیا گیا تھا۔
- شجر کاری مہمات - تقریبا. سی بی آئی سی کی فیلڈ فارمیشنز کے ذریعہ دفتر کے احاطے کے ساتھ ساتھ دفتر سے دور جگہوں کو خوبصورت بنانے کے لیے 15 درخت لگانے کی مہم چلائی گئی۔
- ماحول دوست سامان کی تقسیم - صفائی اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کوڑے دان، کوڑے کے تھیلے، دستانے اور جوٹ کے تھیلے فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے تقسیم کیے گئے۔
- شہریوں پر مبنی نقطہ نظر اور شکایات کا ازالہ - سی بی آئی سی ہمیشہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے متحرک رہا ہے۔ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ 41ویں سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کے مطابق، مسلسل تیسری بار، سی بی آئی سی نے سی پی جی آر اے ایم ایس کے شکایات کے ازالے کے نظام میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سی بی آئی سی ’’شکایات کے ازالے میں وضاحت، ساکھ اور نگہداشت‘‘ کے نعرے کے ساتھ کام کرتا ہے۔
تقریباً 250 پوسٹس 'X' اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سی بی آئی سی کے آفیشل ہینڈل اور فیلڈ دفاتر کے ذریعے شیئر کی گئیں، جس سے مہم کے دوران کیے گئے کام اور سوچھتا کی اہمیت کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران حاصل ہونے والی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اور اس کی پائیداری کو سال بھر یقینی بنایا جائے گا۔
خصوصی مہم 5.0 میں اختیار کیے گئے بہترین طرز عمل
منشیات کو ضائع کرنا
E-waste Disposal
Beach Cleaning
Plantation Drive
.
Cleanliness Drive


Preserving the Heritage: Heritage Site Cleaning


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ب۔ رض
Urdu No. 727
(Release ID: 2186184)
Visitor Counter : 6