ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری کی وزارت نے صفائی ستھرائی کو بڑھانے اور زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لئے خصوصی مہم 5.0 میں حصہ لیا

Posted On: 04 NOV 2025 12:49PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے اپنی منسلک/خود مختار اور ماتحت تنظیموں کے ساتھ خصوصی مہم 5.0 کے اہم مرحلے میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے ۔ اس مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو کیا گیا اور یہ 31 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔ اس کا مقصد صفائی ستھرائی میں موثر ، مرکوز اور نمایاں بہتری لانا اور دفتر کے معاملات میں زیر التواء معاملات کو کم کرنا تھا ۔

اس مہم میں ملک بھر میں ایم ایس ڈی ای کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے تمام منسلک/خود مختار اور ماتحت دفاتر نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔ خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے ارکان پارلیمنٹ، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں سے متعلق زیر التواء حوالوں کی تعداد کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے ۔

ایکس اور فیس بک جیسے دیگر پلیٹ فارمس پر ٹویٹس اور پوسٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیدار ی مہم کی بدولت سوشل میڈیا پر #خصوصی مہم5 کو کافی مقبولیت ملی۔

مؤرخہ31 اکتوبر 2025 تک 1836 سے زیادہ صفائی مہمات چلائی گئیں۔ اس کے علاوہ، ارکان  پارلیمنٹ کے تین حوالے ، 7 پارلیمانی یقین دہانیاں، 307 عوامی شکایات اور 27 عوامی شکایات کی اپیلوں کا تصفیہ کیا گیا ۔

وزارت اور اس سے منسلک اور ماتحت دفاتر کے افسران کو ریکارڈ مینجمنٹ کی ضرورت کے بارے میں حساس بنانے کے لیے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ساتھ ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے حصے کے طور پر، 1250 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 466 فائلوں کو نمٹایا گیا ہے۔ 658 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے 266 فائلیں بند کر دی گئی ہیں۔ فائلوں کو نمٹانے اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کی وجہ سے تقریبا 4,000 مربع فٹ جگہ کوخالی کر دیا گیا ہے۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 7,58,000/- روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔

خصوصی مہم 5.0 نے دفتر کے صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے اور مجموعی طور پر ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری لانے میں مدد کی۔ ایم ایس ڈی ای نے تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت شدہ اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ت ع

U. No-738


(Release ID: 2186183) Visitor Counter : 12
Read this release in: English , हिन्दी