اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کے تیسرے دور (پی ایل آئی 1.2) کا آغاز

Posted On: 04 NOV 2025 11:08AM by PIB Delhi

زیر اہتمام: اسٹیل کی وزارت، حکومتِ ہند

بمقام: اسٹیل روم، اُدیوگ بھون، نئی دہلی و بتاریخ و بوقت: دوپہر 12:30 بجے، 04 نومبر 2025

حکومتِ ہند کی اسٹیل کی وزارت خصوصی فولاد کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم(پی ایل آئی) اسکیم کے تیسرے مرحلے (پی ایل آئی 1.2) کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جو حکومت کے آتم نربھر بھارت کے ویژن کے تحت اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔اس افتتاحی تقریب کی صدارت فولاد اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب ایچ۔ڈی۔کمارسوامی فرمائیں گے۔ وزارت کے سینئر حکام اور صنعت سے وابستہ دیگر فریق بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

خصوصی فولاد کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو مجموعی لاگت 6,322 کروڑ روپےکے ساتھ جولائی 2021 میں مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد ہندوستان کو اعلیٰ قدر اور جدید فولاد کی اقسام کی پیداوار کے ایک عالمی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ اسکیم مخصوص مصنوعات کے زمروں میں اضافی پیداوار اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، جس سے ملک میں ویلیو ایڈیشن میں اضافہ اور دفاع، توانائی، ہوا بازی اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں میں درآمد پر انحصار میں کمی آئے گی۔

اب تک اس اسکیم کے تحت 43,874 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا جا چکا ہے، جن میں سے 22,973 کروڑ روپے پہلے ہی سرمایہ کاری کی صورت میں لگائے جا چکے ہیں اور ابتدائی دو مراحل میں 13,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

یہ اسکیم 22 ذیلی زمروں کا احاطہ کرتی ہے جن میں سپر الائز، سی آر جی او، الائے فورجنگز، اسٹین لیس اسٹیل (لانگ اور فلیٹ)، ٹائٹینیم الائز، اور کوٹڈ اسٹیلز شامل ہیں۔ترغیبات کی شرحیں 4 فیصد سے 15فیصد کے درمیان ہوں گی، جو مالی سال 2025–26 سے شروع ہونے والے پانچ سال کے لیے لاگو ہوں گی، جبکہ ادائیگی مالی سال 2026–27 سے شروع ہوگی۔قیمتوں کے تعین کے لیے بنیادی سال کو مالی سال 2024–25 میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ موجودہ رجحانات کی بہتر عکاسی ہو سکے۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ت ع

U. No-735


(Release ID: 2186161) Visitor Counter : 9