بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت میں زیر التواء معاملوں کو نمٹانے اور صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم 5.0 کامیابی کے ساتھ مکمل
Posted On:
03 NOV 2025 6:24PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔ اس خصوصی مہم کا مقصد صفائی ستھرائی بحال رکھنے کے کام کو فروغ دینا ، اس کے تحت وزارت کی پی ایس یو اور ذیلی اداروں میں زیر التواء شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔
خصوصی مہم کے دوران ، وزارت نے چند اہم سنگ میل حاصل کیے ، جن میں مختلف مقامات پر 587 صفائی مہمات (100 فیصد) کی تکمیل بھی شامل ہے، جن کے نتیجے میں مختلف دفاتر کے اندر1,41,343 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی ۔ مزید برآں ،ا سکریپ مواد اور ای-فضلات کو ٹھکانے لگانے سے 34,23,85,609 روپے (مقررہ ہدف سے زیادہ) کی آمدنی حاصل کی گئی ۔
ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے، وزارت نے 25,785 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا، ریکارڈ مینجمنٹ کے التزامات کے مطابق 22,833 فائلیں ختم کی گئیں اور 24,045 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا ، جن میں سے 22,734 کو بند کرنے کی کارروائی کی گئی ۔
وزارت نے اہداف کو پورا کرنے کی سمت میں بھی بہترین کوششیں کیں ، جن میں45 ایم پی ریفرینس میں سے 41 کو،2 آئی ایم سی ریفرنس میں سے 2(100 فیصد) اور ریاستی حکومت کی 22 ریفرنس میں سے 14کو حل کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا ۔ مزید برآں ، وزارت نے خصوصی مہم کی مدت کے دوران 596 عوامی شکایات (100فیصد) اور 35 شکایات پر اپیلوں (100فیصد) کو مؤثر طریقے سے حل کیا ۔ کارکردگی کو بڑھانے کے واسطے ، 35 شناخت شدہ ضوابط کو آسان بنایا گیا (100فیصد) جس سے کام کاج انجام دینے میں آسانی پیدا ہوئی ۔
سکریٹری (پی) کی رہنمائی میں خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت پر گہری نظر رکھی گئی ، جس سے وزارت کے اہداف کے حصول کی سمت میں مستقل رفتار کو یقینی بنایا گیا ۔ وزارت اور اس کی پی ایس یو / ذیلی تنظیموں کے افسران کی سرگرم شرکت نے مہم کی کامیابی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شفافیت اور عوامی مشغولیت کو فروغ دینے کے واسطے وزارت بجلی نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے خصوصی مہم کی تازہ ترین معلومات شیئر کیں ، جن میں ایکس (سابقہ ٹویٹر) انسٹاگرام اور فیس بک شامل ہیں ، جن سے عوام کو بروقت پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
************
ش ح۔ م ش ع۔ش ت
(U-731)
(Release ID: 2186128)
Visitor Counter : 4