صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند نے راج بھون نینی تال کے قیام کے125 سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب کو رونق بخشی

Posted On: 03 NOV 2025 9:37PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 نومبر 2025) راج بھون، نینی تال، اتراکھنڈ کے قیام کے 125 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔

1.jfif

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ جیسے راشٹرپتی بھون آزاد بھارت میں جمہوریہ کی علامت ہے، اسی طرح راج بھون ریاستوں میں جمہوری نظام کی علامت ہیں۔ اس طرح، ریاست اتراکھنڈ کے قیام کے بعد یہ عمارت اتراکھنڈ کی ترقی کا حصہ بن چکی ہے۔

2.jfif

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں گورنر ریاست کے نظامِ حکومت کے آئینی سربراہ ہوتے ہیں۔ آئین سازوں نے گورنر کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین نہایت سنجیدہ غور و خوض اور باریک بینی سے کیا تھا۔ ریاست کے عوام راج بھون کو عزت و احترام  کی نظر سےد یکھتے ہیں۔ اس لیے گورنر کی ٹیم کے تمام اراکین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سادگی، انکساری، اخلاقیات اور حساسیت کے اعلیٰ مثالی اصولوں کو اپنائیں۔

3.jfif

صدرِ جمہوریہ نے اس بات پر گہری مسرت کا اظہار کیا کہ اپنے قیام کے بعد سے ریاستِ اتراکھنڈ مسلسل ترقی اورخوشحالی کےسفر پر گامزن ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ گورنر اور ان کی ٹیم ریاست کے باشندوں کو اسی طرح دائمی تحریک فراہم کرتے رہیں گے اور اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

*****

( ش ح۔ت ف۔ ش ا)

U.No.730


(Release ID: 2186126) Visitor Counter : 6