قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے قبائلی ورثے، ثقافت اور شراکت کے اعزاز میں ملک گیر تقریبات جنجاتیہ گورو ورش پکھواڑا کی نشان دہی کرتی  ہیں


ملک بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں یوم پیدائش قبائلی شناخت اور شراکت پر نئے سرے سے فخر کے ساتھ منارہا  ہے

ریاستوں نے  ثقافتی پروگراموں، نمائشوں، مقابلوں، اور فلاحی مہمات کی میزبانی کی  جو قبائلیوں کو  بااختیار بنانے اور شمولیت کو فروغ دینے پر مبنی ہیں

प्रविष्टि तिथि: 03 NOV 2025 6:12PM by PIB Delhi

جاری جنجاتیہ گورو ورش پکھواڑا (یکم تا 15 نومبر 2025) کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان کے امیر قبائلی ورثے، ثقافت، اور قوم کی تعمیر میں شراکت کے اعزاز کے لیے پورے ملک میں متحرک تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ پندرھواڑا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں،  ملک جنجاتیہ گورو ورش کو قبائلی شناخت اور ثقافتی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں اجتماعی شراکت پر نئے فخر کے ساتھ منا رہا ہے۔

انڈمان اور نکوبار جزائر میں، کالج جانے والے قبائلی طلباء کے لیے ایک کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس سے قبائلی نوجوانوں کو معلومات اور تحریک کے ساتھ بااختیار بنانا ہے  کہ وہ کس طر ح  متنوع تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع تلاش کر سکتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019RIS.png

آندھرا پردیش میں، ایک شجرکاری مہم نے ،فطرت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ کمیونٹی کے قریبی تعلق کو اجاگر کیا۔ اور بیداری میٹنگ نے جنجاتیہ گورو ورش کے تحت قبائلی بہبود کے اقدامات میں شرکت کی مزید حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XEXX.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BIXF.png

جموں و کشمیر نے پی وی ٹی جی  فوائد کی سنترپتی کے لیے سروے اور آئی ای سی  مہم سمیت وسیع پیمانے پر اقدامات شروع کیے، ہیلتھ کیمپس، روایتی ہیلر ورکشاپس، اور مینٹرشپ اور کھیلوں کے لیے یوتھ کلب کی تشکیل۔ یو ٹی  نے قبائلی کامیابی کی کہانیوں کو دستاویزی شکل دینا، ایس ٹی  سے فائدہ اٹھانے والوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنا، اور مونوگرافس اور فوٹو ہینڈ بک تیار کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ قبائلی زبانوں اور رسم الخط کو ڈیجیٹائز کرنے کی ایک نئی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ، ڈربک میں ایک روزہ پینٹنگ مقابلے میں مقامی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ اظہار کا مظاہرہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T4ZO.png

کرناٹک میں، جنجاتیہ گورو ورش پکھواڑا 2025 کے تیسرے دن کے حصہ کے طور پر آشرما اسکول، کولی پالیہ میں رقص، ڈرامہ اور کہانی سنانے کے مقابلے منعقد کیے گئے، جس میں طلباء کی پرفارمنس کے ذریعے قبائلی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔

A group of children wearing leaves around their headsAI-generated content may be incorrect.

ناگالینڈ میں، ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول، تیونسانگ نے نظم کی تلاوت کے مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں طلباء کو فن اور زبان کے ذریعے قبائلی شناخت پر فخر کا اظہار کرنے کی ترغیب دی گئی۔

A group of people standing in front of a podiumAI-generated content may be incorrect.

اڈیشہ میں، قبائلی زندگی اور ثقافت سے متعلق تصویروں کی ایک نمائش ریاست کی قبائلی برادریوں کی متحرک اور تنوع کی نمائش کر رہی ہے۔

A group of people painting on canvasAI-generated content may be incorrect.

راجستھان ضلع انتظامیہ اور محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے تعاون سے ای-مترا مراکز کے ذریعے اضلاع میں بینیفٹ سیچوریشن کیمپس کا انعقاد کر رہا ہے، جس سے قبائلی استفادہ کنندگان کو فلاحی اسکیموں کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اتر پردیش میں، تمام اسکولوں کے طلباء نے مضمون، تقریر، مصوری، کہانی لکھنے، شاعری، اور رنگولی مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں قبائلی ثقافت اور آزادی کی جدوجہد کے موضوعات کے ساتھ بیداری اور تخلیقی مشغولیت کو فروغ دیا گیا۔

A pair of boys in uniform painting on a whiteboardAI-generated content may be incorrect.

یہ اقدامات جنجاتیہ گورو ورش کے اجتماعی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں، قبائلی امور کے وزیر جناب جوال اورم کی رہنمائی میں، اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں،  قبائلی کمیونٹی کو مکمل  بااختیار بنانے، ثقافتی تحفظ اور ہندوستان کے قبائلیوں کے شاندار جشن کے لیے قبائلی امور کی وزارت کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

ش ح ۔ ال

UR-715


(रिलीज़ आईडी: 2186063) आगंतुक पटल : 27
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada