وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحری جہاز ساوتری کا ماریشس کے پورٹ لوئس کا دورہ

Posted On: 02 NOV 2025 7:30PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی سمندری گشتی جہاز(او پی وی) آئی این ایس ساوتری نے جنوب مغربی بحرِ ہند کے خطے میں طویل فاصلے کی عملی تعیناتی کے تحت پورٹ لوئس، ماریشس میں لنگر انداز کیا۔ جہاز کا استقبال ماریشس  کے قومی کوسٹ گارڈ نے نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی کے ساتھ کیا۔

بھارتی بحریہ کا جہاز ساوتری ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ (این سی جی) کے جہازوں اور طیاروں کے ساتھ مل کر خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کی مشترکہ نگرانی کے اہم آپریشنز انجام دے گا۔ اس مشترکہ نگرانی کا مقصد ماریشس کے سمندری علاقوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے، ساتھ ہی بھارتی بحریہ اور ماریشس این سی جی کے درمیان انٹرآپریبلٹی اور رابطہ کاری کو مزیدمستحکم کرنا ہے۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران، جہاز کا عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لے گا، جن میں ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ (این سی جی) کے اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز بھی شامل ہوں گے، تاکہ مشترکہ آپریشنز کی انجام دہی کے لیے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکار دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے باہمی رفاقت اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ اس کے علاوہ، جہاز کو عوام کے لیے بھی کھولا جائے گا، جس سے مقامی برادری میں بحری دفاع کے بارے میں بحری دفاع کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہوگا۔

جہاز کا یہ دورہ بھارت اور ماریشس کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی تجدید کرتا ہے ۔ ایک ایسی شراکت داری جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور یکساں بحری مفادات پر مبنی ہے۔

photo 1.jpeg

photo 2.jpeg

************

ش ح۔ت ف۔ ش ا

U:676


(Release ID: 2185711) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी