قبائیلی امور کی وزارت
عزت مآب وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ میں شہید ویر نارائن سنگھ میموریل-کم-قبائلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کا افتتاح کیا
’’یہ میوزیم ہندوستان کے قبائلی مجاہدین آزادی کی ہمت اور قربانی سے نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا‘‘ - معزز وزیر اعظم نریندر مودی
Posted On:
01 NOV 2025 9:20PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ میں شہید ویر نارائن سنگھ میموریل-کم-قبائلی فریڈم فائٹرز میوزیم کا افتتاح کیا ۔ یہمیوزیم ہندوستان کے قبائلی مجاہدین آزدی -خاص طور پر عظیم شہید ویر نارائن سنگھ کی بہادری ، ہمت اور قربانی کے لیے ایک زندہ خراج عقیدت کے طور پر موجود ہے ، جنہوں نے برطانوی جبر کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔
میوزیم کا افتتاح کرنے کے بعد، عزت مآب وزیر اعظم نے اس کی گیلریرز کا دورہ کیا، جو نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف چھتیس گڑھ کی قبائلی برادریوں کی بہادری کی جدوجہد کو واضح طور پر پیش کرتی ہیں ۔ اس پروجیکٹ کو بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے عزت مآب وزیر اعلیجناب وشنو دیو سائی کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے، عزت مآب وزیر اعظم نے کہا کہ میوزیم چھتیس گڑھ کے بہادر واریئرز کے تعاون کو ملک کے سامنے واضح طور پر پیش کرتا ہے اور اپنی بہادری کی میراث سے آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
عزت مآب وزیر اعلی جناب سائی نے کہا کہ قبائلی برادریوں کی شاندار تاریخ، ہمت اور قربانی کی علامت والا میموریل-کم-میوزیم چھتیس گڑھ کے لوگوں کے لیے وقف ہے اور آنے والی نسلوں تک ان کے آباؤ اجداد کی کہانیوں کو محفوظ رکھے گا۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب مودی کو پرنسپل سکریٹری جناب سونمنی بورہ نے میوزیم کی اہم خصوصیات سے آگاہ کیا ، جنہوں نے بتایا کہ میموریل-کم-میوزیم 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جس میں 14 گیلریز میں تقریبا 650 مجسمے رکھے گئے ہیں۔ برطانوی حکومت کے خلاف قبائلی بغاوتوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں زائرین کی مدد کے لیے ڈیجیٹل تنصیبات بھی تیار کی گئی ہیں۔
اس موقع پر، عزت مآب وزیر اعظم نے شہید ویر نارائن سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، ای-کتابچہ ’’آدی شوریہ‘‘ کا اجرا کیا، اور شہید ویر نارائن سنگھ کی اولاد سے ان کی صحت کے بارے میںدریافت کیا ۔ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت ، عزت مآب وزیر اعظم نے میوزیم کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
اس تقریب میں عزت مآب گورنر جناب رامن ڈیکا، عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوئل اورام، ایس ٹی، ایس سی، او بی سی اور اقلیتی بہبود کے وزیر جناب رام وچار نیتم، عزت مآب مرکزی وزیر مملکت (قبائلی امور) جناب درگا داس اویکے، قبائلی امور کی مرکزی سکریٹری محترمہ رنجنا چوپڑا ، پرنسپل سکریٹری (قبائلی بہبود) جناب سونمنی بورہ، ڈائریکٹر (قبائلی امور کی وزارت) محترمہ دیپالی ماسیرکر، کمشنر ڈاکٹر سارانش متر، ڈائریکٹر ٹی آر ٹی آئی محترمہ ہینا انیمیش نیتم، شہید ویر نارائن سنگھ کی اولاد اور ریاستی قبائلی تحقیق و تربیتی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
میوزیم کی جھلکیاں
شہید ویر نارائن سنگھ میموریل-کم-قبائلی فریڈم فائٹرز میوزیم موضوعاتی گیلریز کی ایک سیریز کے ذریعے چھتیس گڑھ کی قبائلی مزاحمت کی کہانی پیش کرتا ہے:
- استقبالیہ کا مقام : موضوع کا تعارف کراتاہے -چھتیس گڑھ کے قبائلی مجاہدین آزادی کی ہمت ، قربانی اور ورثے کا جشن مناتاہے۔
- ابتدائی گیلریز: قبائلی طرز زندگی اور مراٹھا اور برطانوی استحصال کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کو بیان کرتی ہیں ۔
- جدوجہد آزادی: ہلبا کرانتی، سرگوجا کرانتی، بھوپال پٹنم کرانتی، پارل کوٹ کرانتی، تاراپور کرانتی ، میریا کرانتی، کوئی کرانتی،لِنگاگیری کرانتی، موریا کرانتی، اور گنڈادھور اور لال کلندر سنگھ کی قیادت میں مشہور بھومکل کرانتی جیسی بڑی بغاوتوں کا احاطہ کیا گیاہے۔
- خواتین کی مزاحمت: رانی چو- رس کرانتی (1878) کو نمایاں کرتی ہے-جو خواتین کی قیادت میں ہونے والا ایک اہم احتجاج تھا۔
- شہید ویر نارائن سنگھ اور 1857 کی بغاوت: چھتیس گڑھ کی پہلی جدوجہد آزادی میں برطانوی ظلم کے خلاف ان کی بغاوت اور ان کی شہادت کی داستان بیان کرتی ہے۔
- تحریک آزادی میں شراکت: جھنڈا ستیہ گرہ اور جنگل ستیہ گرہ کی نمائش ، جو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی تحریکوں میں قبائلی شراکت کی عکاسی کرتی ہے۔
- میموریل ایریا: شہید ویر نارائن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے ، جو قبائلی مزاحمت کے عروج اور ہندوستان کی تحریک آزادی میں شراکت کی علامت ہے۔
اپنے 650 مجسموں ، ڈیجیٹل کہانی سنانے اور ثقافتی نمائشوں کے ذریعے ، میوزیم سیکھنے اور تحریک کے لیے ایک قومی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے-جو ہندوستان کے قبائلی ورثے کے گمنام ہیروز کو اعزاز بخشتاہے۔
https://youtube.com/live/6dZoGCTDWZs?feature=shared
******
ش ح۔ف ا۔ م ر
U-NO.645
(Release ID: 2185473)
Visitor Counter : 6