صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 2 سے 4 نومبر تک اتراکھنڈ کا دورہ کریں گی
Posted On:
01 NOV 2025 6:28PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 2 سے 4 نومبر 2025 تک اتراکھنڈ کا دورہ کریں گی۔
2 نومبر کو صدر جمہوریہ ہری دوار میں پتانجلی یونیورسٹی کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔
3 نومبر کو، صدر جمہوریہ ریاست اتراکھنڈ کی سلور جوبلی کے موقع پر دہرادون میں اتراکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ اسی دن، موصوفہ نینی تال میں راج بھون کے قیام کے 125 برسوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گی۔
4 نومبر کو، صدر جمہوریہ کینچی دھام میں نیم کرولی بابا کے آشرم جائیں گی۔ نئی دہلی کے لیے روانگی سے قبل، صدر جمہوریہ نینی تال میں کُماؤں یونیورسٹی کے 20ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:635
(Release ID: 2185317)
Visitor Counter : 10