وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب وِشوجیت سہائے نے محکمہ دفاعی حسابات کے کنٹرولر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 01 NOV 2025 2:44PM by PIB Delhi

دفاعی مالیات اور عوامی انتظامیہ میں تین دہائیوں سے زائد تجربے کے ساتھ بھارتی دفاعی حسابات سروس (آئی ڈی اے ایس) کے 1990 بیچ کے افسر جناب وِشوجیت سہائے نے یکم نومبر 2025 کو کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) کا عہدہ سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)ZQUG.jpg

سینٹ اسٹیفنز کالج، دہلی یونیورسٹی کے سابق طالبِ علم جناب وِشوجیت سہائے نے حکومتِ ہند میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی میں ایڈیشنل سکریٹری اور مالی مشیر، محکمۂ بھاری صنعت میں جوائنٹ سکریٹری اور وزارتِ دفاع میں فنانس مینیجر (ایکوئزیشن وِنگ) کے عہدے شامل ہیں۔ دفاعی حسابات کے محکمے میں بھی انہوں نے متعدد کلیدی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جن میں پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس (پنشن)، پریاگ راج؛ جوائنٹ سی جی ڈی اے اور اسپیشل سی جی ڈی اے شامل ہیں۔

جناب وِشوجیت سہائے نے بین الاقوامی تربیتی فورمز پر بھارت کی نمائندگی بھی کی ہے، جن میں کیمبرج یونیورسٹی (برطانیہ) اور جارج سی مارشل یورپی مرکز برائے سلامتی کے مطالعات (جرمنی) شامل ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 621


(Release ID: 2185172) Visitor Counter : 21
Read this release in: English , हिन्दी