قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز محکمے نے چوکسی بیداری کو فروغ دینے کے لیے شاستری بھون میں نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا
Posted On:
31 OCT 2025 8:11PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے ماتحت قانون سازمحکمے نے 31 اکتوبر 2025 کو شاستری بھون، نئی دہلی کی عمارت میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا جس کا مقصد چوکسی بیداری ہفتے کے حصے کے طور پر چوکسی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ نکڑ ناٹک میں پیشہ واران فنکاروں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجیو مانی، سکریٹری کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر منوج کمار، ایڈشنل سکریٹری، جناب آر کے پٹنائک، ایڈشنل سکریٹری، ڈاکٹر کے وی کمار، ایڈشنل سکریٹری، دیگر افسران اور قانون ساز محکمے کے عملہ اراکین بھی موجود تھے۔ متاثر کن کارکردگیوں اور فکر انگیز مکالموں کے ذریعہ فنکاروں نے عوامی خدمت میں دیانت داری، شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری ڈاکٹر راجیو مانی نے اس پہل قدمی کی ستائش کی اور ملازمین سے چوکسی بیداری کو فروغ دینے میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کام کاج کے مقامات پر ایمانداری اور اخلاقی طرز عمل کی ثقافت کو عام کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔





**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:599
(Release ID: 2184999)
Visitor Counter : 5