ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
دہلی این سی آر نے کووِڈ لاک ڈاؤن کی مدت کو چھوڑ کر جنوری سے اکتوبر کے دوران گزشتہ آٹھ سالوں میں بہترین اوسط فضائی معیار درج کیا
Posted On:
31 OCT 2025 8:13PM by PIB Delhi
دہلی این سی آر کے مجموعی فضائی معیار نے رواں سال جنوری سے اکتوبر کے درمیان اپنی بہترین اوسط فضائی معیار اشاریہ (اے کیو آئی) درج کیا ہے، جو گزشتہ آٹھ برسوں یعنی 2018 سے 2025 تک کے دوران سب سے بہتر ہے (2020 کو چھوڑ کر، جو کووِڈ لاک ڈاؤن کا سال تھا)۔
مذکورہ مدت کے دوران دہلی کا اوسط اے کیو آئی رواں سال 170 ریکارڈ کیا گیا، جو 2024 میں 184، 2023 میں 172، 2022 میں 187، 2021 میں 179، 2020 میں 156، 2019 میں 192 اور 2018 میں 201 تھا۔
ستمبر سے اکتوبر کے دوران دہلی–این سی آر میں موسمِ برسات کے اثر والی ہواؤں سے، جو نسبتاً تیز اور نم ہوا لیے ہوتی ہیں، بعد از برسات کے موسم میں تبدیلی آتی ہے، جب ہوائیں کمزور ہو جاتی ہیں اور فضا زیادہ خشک اور مستحکم ہو جاتی ہے۔ یہ موسمی حالات آلودگی کے پھیلاؤ کو محدود کر دیتے ہیں اور اکثر فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
سال 2025 کے اس عرصے (جنوری تا اکتوبر) میں ایک بھی دن ایسا ریکارڈ نہیں کیا گیا جب اوسط اے کیو آئی 400 سے زیادہ (‘شدید’ یا ‘انتہائی شدید’ زمروں) میں پہنچا ہو۔ اس کے برعکس، ایسے دنوں کی تعداد بالترتیب 2024 میں 3، 2023 میں 3، 2022 میں 1، 2021 میں 6، 2020 میں 2، 2019 میں 9 اور 2018 میں 7 رہی۔
مزید برآں، اس مدت کے دوران ‘اطمینان بخش’ دنوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی دیکھی گئی، یعنی 79 دن (2020 کو چھوڑ کر، جو کووِڈ لاک ڈاؤن کا سال تھا)، جب کہ 2024 میں 66 دن، 2023 میں 60 دن، 2022 میں 65 دن، 2021 میں 72 دن، 2020 میں 95 دن، 2019 میں 58 دن، اور 2018 میں 53 دن ریکارڈ کیے گئے۔
جنوری سے اکتوبر (29 اکتوبر تک) کے عرصے میں دہلی میں ذرّاتِ معلق 2.5 (پی۔ایم۔2.5) کی ارتکاز کی سب سے کم سطح دیکھی گئی ہے، جو 2018 سے اب تک کے موازنہ ادوار میں سب سے کم ہے (2020 کو چھوڑ کر، جو کووِڈ لاک ڈاؤن کا سال تھا)۔ دہلی میں رواں سال پی۔ایم۔2.5 کا اوسط 72 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 2024 میں یہ 83، 2023 میں 76، 2022 میں 81، 2021 میں 82، 2020 میں 71، 2019 میں 88 اور 2018 میں 93 تھا۔
اسی طرح، جنوری سے اکتوبر (29 اکتوبر تک) کے عرصے میں دہلی میں ذرّاتِ معلق 10 (پی۔ایم۔10) کی ارتکاز کی سب سے کم سطح بھی ریکارڈ کی گئی، جو 2018 سے موازنہ ادوار کے مقابلے میں کم ہے (2020 کو چھوڑ کر، جو کووِڈ لاک ڈاؤن کا سال تھا)۔ رواں سال اس کا اوسط 166 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 2024 میں 186، 2023 میں 174، 2022 میں 191، 2021 میں 182، 2020 میں 147، 2019 میں 197 اور 2018 میں 216 تھا۔
کمیشن برائے نظمِ فضائی معیار (سی۔اے۔کیو۔ایم) مختلف شراکت داروں کے ساتھ قریبی اشتراک میں کام کر رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کی روک تھام، کنٹرول اور تخفیف کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں اور دہلی–این سی آر میں فضائی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ آنے والے دنوں میں دہلی–این سی آر میں فضائی معیار کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
***
UR-597
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2184929)
Visitor Counter : 12